پشاور: تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف اسلامی جمعیت طلبہ کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251013-08-12
پشاور (صباح نیوز) اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے تعلیمی اداروں کی آؤٹ سورسنگ اور صوبائی حکومت کی ناقص تعلیمی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں صوبے بھر کے مختلف سرکاری کالجز کے ناظمین اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے حکومت خیبرپختونخوا کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ تعلیم دشمن فیصلے فوراً واپس لیے جائیں۔ اسفندیار عزت نے اعلان کیا کہ اگر حکومت نے آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ واپس نہ لیا تو اسلامی جمعیت طلبہ اگلے مرحلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرے گی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا اسفندیار عزت نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے تعلیمی شعبے کو تجربہ گاہ بنا دیا ہے۔ آؤٹ سورسنگ کے نام پر تعلیمی ادارے نجی کنٹرول میں دینے کی کوشش دراصل تعلیم کو کاروبار بنانے کی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے تعلیم کا نظام تباہ کر دیا ہے، نہ نصاب میں بہتری آئی اور نہ ہی اساتذہ کے مسائل حل ہوئے۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بھی تعلیمی سرگرمیوں پر براہِ راست اثر انداز ہو رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم اقتدار کی لڑائی میں مصروف ہیں جبکہ تعلیمی ادارے زبوں حالی کا شکار ہیں۔ صوبائی حکومت کو شرم آنی چاہیے کہ تعلیم جیسے حساس شعبے کو بھی سیاسی مفادات کی نذر کیا جا رہا ہے۔
پشاور:اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا کے اراکین تعلیم مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلامی جمعیت طلبہ صوبائی حکومت
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔