چیئرمین سینیٹ سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز، اتحادِ بین المسلمین اور عالمی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تاریخی اقدام
چیئرمین سینیٹ نے مسلم ورلڈ لیگ کے کردار کو مسلمان ممالک کے اتحاد کا اہم پلیٹ فارم قرار دیا، جبکہ ڈاکٹر العیسی نے پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی مسلم ورلڈ لیگ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی مسلم ورلڈ لیگ چیئرمین سینیٹ مسلم ورلڈ لیگ
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔