پی بی اے کا اعلیٰ سعودی تجارتی وفد کا خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے) نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے اعلیٰ سعودی تجارتی وفد کا خیرمقدم کیا۔ یہ وفد چیئرمین سعودی پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل (ایس پی جے بی سی) شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں پاکستان پہنچاتھا۔یہ دورہ 7 سے 11 اکتوبر 2025 تک جاری رہا، جس کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعاون کو مضبوط بنانا تھا، تاکہ دونوں ممالک کی طویل المدتی اقتصادی شراکت اور مشترکہ ترقیاتی وژن کو آگے بڑھایا جا سکے۔وفد میں سرمایہ کاری، مالی خدمات، توانائی، تعمیرات، زراعت، لائیوسٹاک، رئیل اسٹیٹ، مہمان نوازی اور فوڈ سکیورٹی سمیت متعدد شعبوں کے نمایاں سعودی سرمایہ کار اور کاروباری رہنما شامل تھے۔لاہور میں منعقدہ اجلاس میں پاکستانی بینکنگ قیادت، صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں نے سعودی وفد سے ملاقاتیں کیں اور زراعت، آئی ٹی، تعلیم، سیاحت اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں مشترکہ مواقع پر گفتگو کی۔ تعلیم اور آئی ٹی کے میدان میں دو مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یو ایس) پر دستخط بھی کیے گئے۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان کا بینکنگ سیکٹر ملکی معیشت کی مضبوطی میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے، جو سالانہ 6 ارب ڈالر سے زائد ٹیکس ادا کرتا ہے۔ ڈیجیٹل لین دین میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، حالیہ سہ ماہی میں 164 کھرب روپے کی 2.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
علیمہ خان : فائل فوٹوبانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے خیبر پختونخوا کا بجٹ پاس کرنے کی بات پر سہیل آفریدی کو تنبیہ کردی۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنے کی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا، بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ آپ بجٹ پاس کیوں کر رہے ہیں؟ ان سے کہیں پہلے میری ملاقات کروائیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گورکھ پور ناکے پر پہنچ گئے، سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پچھلے سال بھی کہا تھا میرے ساتھ بجٹ ڈسکس کرو، آپ آج بھی ان سے کہیں بجٹ سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہا کیا گیا جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔