پاکستان اورامریکہ کے درمیان ٹیرف معاہدے پر کامیاب مذاکرات
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی محکمہ خزانہ کے اعلی حکام سے ملاقات کی اور پاکستان و امریکہ کے درمیان ٹیرف معاہدے پر کامیاب مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیرِ خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے واشنگٹن میں موجود ہیں۔انہوں نے امریکی کمپنیوں کو تیل و گیس، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ یو ایس۔پاکستان بزنس کونسل کے رہنماں اور اراکین سے ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے معیشت کے استحکام اور نجی شعبے کے قائدانہ کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کاروباری طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہے۔سٹی بینک کے نمائندوں سے ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے بینک کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل اختراع اور مالیاتی خدمات کا ابھرتا ہوا مرکز بن رہا ہے۔ آئی ایف سی کے ریجنل نائب صدر ریکارڈو پولیتی سے ملاقات میں ریکوڈک منصوبے کے مالیاتی معاملات جلد طے کرنے اور اسلام آباد میں آئی ایف سی کے علاقائی دفتر کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر سلیمان الجاسر سے ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے ایم۔6 موٹر وے کے دو حصوں کے لیے فنانسنگ کی منظوری پر اظہارِ تشکر کیا، جبکہ دونوں رہنماں نے پولیو کے خاتمے اور تیل فنانسنگ سہولت میں تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان نئے کنٹری انگیجمنٹ فریم ورک (CEF) کی تیاری پر بھی اتفاق ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سے ملاقات میں بینک کے
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو سٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔