وینزویلا کی سمندری حدود میں امریکی کارروائی، 6 اسمگلرز ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکا نے وینزویلا کی ایک اور کشتی کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 اسمگلرز ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی کہ وینزویلا کی کشتی پر امریکی فورسز کے حملے میں 6 منشیات فروش مارے گئے۔
امریکی انٹیلی جنس اداروں کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان ایک ایسی کشتی پر سوار تھے جو بین الاقوامی پانیوں میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں بھی امریکی فوج نے وینزویلا کے ساحل کے قریب منشیات بردار کشتی کو نشانہ بنایا تھا، جس میں 11 اسمگلرز ہلاک اور کشتی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
القرآن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251014-01-2