نیشنل ہیرالڈ کیس، راہول اور سونیا گاندھی پر مجرمانہ سازش کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
بھارتی کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی اور ان کی والدہ سونیا گاندھی کے خلاف نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس میں مجرمانہ سازش کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
دہلی پولیس کی اکنامک آفینسز ونگ (ای او ڈبلیو) نے ایک نئی ایف آئی آر میں دونوں رہنماؤں سمیت 6 افراد کو نامزد کیا ہے۔
ایف آئی آر میں سم پٹروڈا Sam Pitroda اور 3 دیگر افراد کے نام شامل ہیں، جبکہ تین کمپنیاں ایسوسی ایٹڈ جرنلز لمیٹڈ (اے جے ایل)، ینگ انڈین اور ڈوٹیکس مرچنڈائز پرائیویٹ لمیٹڈ بھی الزامات کی زد میں ہیں۔
درج شدہ الزامات کے مطابق ملزمان پر ایسوسی ایٹڈ جرنلز لمیٹڈ پر دھوکا دہی کے ذریعے قبضہ کرنے کی مجرمانہ سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے، اے جے ایل وہ کمپنی ہے جس کے زیرِ انتظام کبھی نیشنل ہیرالڈ اخبار شائع ہوتا تھا۔
رپورٹ کے مطابق کولکتہ کی مبینہ شیل کمپنی ڈوٹیکس مرچنڈائز نے ینگ انڈین کو ایک کروڑ روپے فراہم کیے، جس کے بعد ینگ انڈین نے 50 لاکھ روپے کانگریس کو ادا کیے اور اے جے ایل پر کنٹرول حاصل کر لیا، اس وقت اے جے ایل کے اثاثوں کی مالیت تقریباً 2000 کروڑ روپے تھی۔
ایف آئی آر 3 اکتوبر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی شکایت کی بنیاد پر درج کی گئی ہے، جس نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ دہلی پولیس کے حوالے کی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دہلی کی عدالت نے نیشنل ہیرالڈ کیس کے فیصلے کا اعلان 16 دسمبر تک مؤخر کیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیشنل ہیرالڈ اے جے ایل
پڑھیں:
محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
(اویس کیانی)نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد، جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اپ گریڈیشن پراجیکٹ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز
ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد،جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا pic.twitter.com/PSzCboerya
اجلاس میں ایلیٹ سکول کی فائرنگ رینج اور باونڈری وال کو 2 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔
دوران اجلاس نیشنل پولیس اکیڈمی کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری دی گئی، تمام کلاس رومز کو جدید آئی ٹی سہولیات سے لیس کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔