Islam Times:
2025-10-09@02:35:45 GMT

غزہ میں جنگ بند ہو گئی، حماس کی تصدیق

اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT

غزہ میں جنگ بند ہو گئی، حماس کی تصدیق

اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ ہم ڈونلڈ ٹرامپ، معاہدے کی ضمانت دینے والے ممالک اور مختلف عرب، اسلامی و بین الاقوامی فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صیہونی رژیم کو معاہدے کی مکمل ذمہ داریاں پوری کرنے پر مجبور کریں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے جمعرات کی صبح غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق ہونے کی تصدیق کر دی۔ اس بارے میں حماس نے ایک بیان جاری کیا، جس میں اس تحریک نے کہا کہ فلسطینی قوم کے خلاف تباہ کن جنگ اور غزہ کی پٹی سے قبضے کے خاتمے کے لئے شرم الشیخ میں ڈونلڈ ٹرامپ کی تجاویز پر حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے درمیان ذمہ دارانہ اور سنجیدہ بات چیت کے بعد، ہم ایک ایسے معاہدے کے اعلان کرتے ہیں جس کے تحت غزہ کے خلاف جنگ بند ہو گی، قبضہ ختم ہو گا، امدادی سامان کی ترسیل ہو گی اور قیدیوں کا تبادلہ ہو گا۔ حماس نے مزید کہا کہ ہم قطر، مصر اور ترکیہ میں اپنے ثالث بھائیوں کی کوششوں کو بہت سراہتے ہیں۔ ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرامپ کی ان کوششوں کی بھی تعریف کرتے ہیں جن کا مقصد جنگ کو مستقل طور پر روکنا اور غزہ پٹی سے مکمل طور پر قبضہ ختم کرنا ہے۔

حماس نے کہا کہ ہم ڈونلڈ ٹرامپ، معاہدے کی ضمانت دینے والے ممالک اور مختلف عرب، اسلامی و بین الاقوامی فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صیہونی رژیم کو معاہدے کی مکمل ذمہ داریاں پوری کرنے پر مجبور کریں۔ مذکورہ عناصر اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسرائیل معاہدے کی شقوں پر عملدرآمد کرے یا اس میں تاخیر نہ کرے۔ حماس نے مزید کہا کہ ہم اپنی عظیم قوم کو سلام پیش کرتے ہیں جو غزہ کی پٹی، یروشلم، مغربی کنارے حتیٰ وطن کے اندر یا باہر بے مثال فخر، بہادری اور شرافت کا مظاہرہ کرتی ہے۔ جو فاشسٹ قبضہ کاروں کے ان منصوبوں کا مقابلہ کرتی ہے جو انہیں اور ان کے قومی حقوق کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان قربانیوں نے قابض صیہونیوں کے تسلط پسندانہ اور جبری نقل مکانی کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرامپ معاہدے کی کرتے ہیں کہا کہ

پڑھیں:

غزہ امن منصوبہ مذاکرات، حماس نے اپنی شرائط پیش کر دیں

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر مذاکرات کے دوران حماس نے اپنی شرائط پیش کر دیں۔
 غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر فریقین کے درمیان مصر میں مذاکرات جاری ہیں۔ جس میں حماس نے جنگ بندی کے معاہدے کے لیے اپنی شرائط واضح کر دیں۔
 حماس نے کہا ہے کہ وہ ایسے معاہدے کے لیے کوشاں ہیں۔ جو فلسطینی عوام کی خواہشات اور بنیادی مطالبات کی عکاسی کرے۔
 
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما فوزی برھوم نے کہا ہے کہ ہمارے مذاکرات وفود اس بات کے لیے کام کر رہے ہیں۔ کہ تمام رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ اور ایسا معاہدہ سامنے آئے جو فلسطینیوں کی امنگوں پر پورا اترے۔
 انہوں نے کہا کہ حماس نے جنگ بندی کے لیے جو شرائط رکھی ہیں۔ ان میں مستقل اور جامع جنگ بندی، اسرائیلی افواج کا غزہ سے مکمل انخلا، انسانی ہمدردی کی امداد کا بلا روک ٹوک داخلہ، بے گھر فلسطینیوں کی واپسی کی ضمانت، قیدیوں کے منصفانہ تبادلے کا معاہدہ اور غزہ کی تعمیر نو کا فوری آغاز شامل ہیں۔
 فوزی برھوم نے اسرائیلی وزیر اعظم پر الزام عائد کیا کہ نیتن یاہو ماضی کی طرح اس بار بھی مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اور ہم جانتے ہیں کہ نیتن یاہو ہر مرحلے پر جان بوجھ کر رکاوٹ ڈالتے رہتے ہیں۔ تاکہ کسی پائیدار امن معاہدے تک نہ پہنچا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں جنگ بند ہوگئی، حماس کی تصدیق
  • غزہ جنگ بندی مذاکرات مثبت سمت میں، مصری صدر کی ٹرمپ کو قاہرہ آنے کی دعوت
  • صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کو سراہتے ہیں لیکن اسرائیل نے نسل کشی نہیں روکی، حماس
  • غزہ جنگ بندی کے معاہدے میں بنیادی مطالبات برقرار ہیں: حماس
  • حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے اہم مطالبات پیش کردیے
  • غزہ امن منصوبہ مذاکرات، حماس نے اپنی شرائط پیش کر دیں
  •   ٹرمپ نے غزہ کا تبدیل شدہ پیس پلان دنیا کے سامنے پیش کیا تھا، قطر نے تصدیق کردی
  •  غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے کا آغاز!
  • غزہ جنگ بندی کیلئے پیشرفت جاری، امید ہے جلد معاہدہ ہوجائیگا: امریکی صدر