برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر تاریخی آزاد تجارتی معاہدے کے چند ماہ بعد بھارت پہنچ گئے۔
یہ کیئر اسٹارمر کا بھارت کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے، وہ 125 رکنی اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ آئے ہیں، جس میں برٹش ایئرویز کے چیف ایگزیکٹو شان ڈوئل سمیت متعدد سرکردہ کاروباری شخصیات شامل ہیں۔
یہ 2 روزہ دورہ اُن کے جولائی میں لندن میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد ہو رہا ہے، جہاں دونوں رہنماؤں نے تجارتی معاہدے پر دستخط کیے تھے، اسٹارمر کل مودی سے دوبارہ ملاقات کریں گے اور ممبئی میں ایک فِن ٹیک کانفرنس سے بھی مشترکہ طور پر خطاب کریں گے۔
کیئر اسٹارمر نے روانگی سے قبل ایک بیان میں کہا کہ ’بھارت 2028 تک دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے جا رہا ہے، اور اس کے ساتھ تجارت تیز تر اور سستی ہونے والی ہے، اس لیے جو مواقع ہمارے سامنے ہیں وہ بے مثال ہیں‘۔
بھارت اور برطانیہ، جو کبھی آقا و محکوم کے تعلق میں بندھے تھے، اب دنیا کی پانچویں اور چھٹی بڑی معیشتیں ہیں، دونوں ممالک کے درمیان سالانہ تجارت تقریباً 54.

8 ارب ڈالر کی ہے، جب کہ سرمایہ کاریوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 6 لاکھ سے زائد افراد کو روزگار حاصل ہے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ دورہ ’بھارت اور برطانیہ کے درمیان مستقبل پر مبنی شراکت داری کے مشترکہ وژن کو ازسرِنو مستحکم کرنے کا قیمتی موقع فراہم کرے گا‘۔
نئے تجارتی معاہدے کے تحت بھارت برطانوی مصنوعات جیسے وسکی، کاسمیٹکس اور طبی آلات پر درآمدی محصولات میں کمی کرے گا، جب کہ برطانیہ بھارتی ملبوسات، جوتوں اور غذائی مصنوعات، بشمول منجمد جھینگوں پر محصولات کم کرے گا۔
تاہم کیئر اسٹارمر نے بھارتی پیشہ ور افراد کے لیے ویزوں میں اضافے کے امکان کو مسترد کر دیا، ممبئی جاتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ’یہ منصوبے کا حصہ نہیں ہے، ہم یہاں اُس آزاد تجارتی معاہدے سے فائدہ اٹھانے آئے ہیں جس پر پہلے ہی دستخط ہو چکے ہیں، اب اسے مؤثر بنانا ہمارا ہدف ہے‘۔
انہوں نے واضح کیا کہ ویزوں سے متعلق تنازعات نے ماضی میں معاہدے کو حتمی شکل دینے میں رکاوٹ ڈالی تھی، لہٰذا اب جب ایک ایسا معاہدہ ہو گیا ہے جس میں ویزا کا پہلو شامل نہیں، تو وہ اس مسئلے کو دوبارہ نہیں کھولنا چاہتے۔
برطانوی وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایچ ون بی ویزا فیس بڑھائے جانے کے بعد برطانیہ بھارتی ٹیکنالوجی ماہرین کو راغب کرنے کے لیے ویزوں کی پیشکش نہیں کرے گا، تاہم انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر وہ ’دنیا کے بہترین ٹیلنٹ‘ کو برطانیہ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اُن ممالک سے آنے والوں کے ویزے روک دیں گے جو اپنے مجرموں یا ڈیپورٹ کیے جانے والوں کو واپس نہیں لیتے، تو انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ یہ مسئلہ موجود نہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان واپسی کا معاہدہ موجود ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ ہم اس پالیسی کو وسیع پیمانے پر دیکھ رہے ہیں۔
کیئر اسٹارمر نے امیگریشن کے حوالے سے زیادہ سخت مؤقف اپنانے کی کوشش کی ہے کیونکہ برطانیہ میں عوامی سطح پر اس معاملے پر تشویش بڑھ رہی ہے اور اُن کی لیبر پارٹی سروے میں دائیں بازو کی ریفارم یو کے پارٹی سے پیچھے ہے۔
ادھر انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسٹارمر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسکاٹ لینڈ کے سکھ بلاگر جگتار سنگھ جوہل کے معاملے کو بھی اٹھائیں، جو 2017 سے بھارت میں قید ہیں، ان پر دائیں بازو کے ہندو رہنماؤں کو قتل کرنے کی سازش کا الزام ہے، تاہم اب تک ان کی کسی مقدمے میں سزا نہیں ہوئی اور مارچ میں اُن کے خلاف نو میں سے ایک مقدمہ خارج کر دیا گیا تھا۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بھارت کے خلاف جنگ میں فیلڈ مارشل نے میری مشاورت سے فیصلے کیے، وزیر اعظم

بھارت کے خلاف جنگ میں فیلڈ مارشل نے میری مشاورت سے فیصلے کیے، وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز

مظفرآباد(سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مئی میں جنگ کے میدان میں افواج پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا جس پر امریکی کانگریس نے بھی مہر لگادی، جنگ کے دوران فیلڈ مارشل نے بلا خوف میری مشاورت سے فیصلے کیے۔وزیراعظم نے باغ آزادکشمیر میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھا۔ 137 کنال پر محیط اس دانش اسکول میں تقریبا 800 بچے تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو دفاعی میدان کی طرح معاشی میدان میں بھی مضبوط بنانے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں اور آزادکشمیر کی ترقی کے لیے ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔ دانش اسکول میں بچوں اور بچیوں کے لیے الگ الگ کیمپسز بنائے گئے ہیں۔ اسکول میں کھیلوں کی سہولیات، لانڈری، کیفے، ہاسٹل اور ڈیجیٹل لائبریری بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ باغ میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ یہ وہ دانش گاہ ہے جس کا سفر ہم نے پنجاب سے شروع کیا تھا ۔آج ملک بھر میں دانش اسکولوں کا بننا خوش آئند ہے۔بھمبر میں دانش اسکول کا 35 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور محکمہ تعلیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ باغ کے دانش اسکول کا افتتاح 23 مارچ 2026 کو کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دانش اسکول کا دائرہ کار وادی نیلم تک پھیلایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیر نے فارورڈ کہوٹہ میں دانش اسکول کی فرمائش کی ہے اور ان کی خواہش پر وہاں کے لیے تحفتا دانش اسکول کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ دانش اسکول پاکستان کے نامور تعلیمی اداروں کے ہم پلہ ہیں ، جس میں غریب بچوں کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دانش سکولوں کے ذریعے تعلیم سے متعلق علامہ اقبال اور قائداعظم کا خواب پورا ہو رہا ہے۔ دانش اسکولوں کا جو خواب دیکھا تھا، اس کی تکمیل کا وقت آگیا ہے اور یہاں پڑھنے والے بچے پاکستان کا نام روشن کریں گے اور اسے عظیم ملک بنائیں گے۔

وزیراعظم نے امریکی کانگریس کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مئی میں پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور امریکی کانگریس کی رپورٹ نے جنگ میں ہماری فتح پر مہر ثبت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ اب تو امریکی صدر بھی تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان نے بھارت کے جدید جنگی جہاز مار گرائے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی 7 بھارتی جہاز مار گرانے کا ذکر کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے عزت سے نوازا ہے اور شاہینوں کی کارکردگی نے دشمن کو گھٹنوں کے بل گرنے پر مجبور کیا۔ جنگ میں بری افواج نے الفتح میزائل داغے اور فیلڈمارشل کی قیادت میں بلاخوف مشاورت سے بھرپور فیصلے کیے۔

افواج پاکستان کی دلیری اور فتوحات کے باعث پاکستان کا دنیامیں وقار بلند ہوا۔پوری دنیا میں ہمارے لئے گرم جوشی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ۔ وزیراعظم نے معاشی میدان میں دن رات محنت جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جو قومیں معاشی طور پر ترقی نہیں کرتیں وہ کامیاب نہیں ہوتیں، ایک دن آئے گا کہ ہماری قرضوں سے جان چھوٹ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیربنے گا پاکستان اور دانش سکول بھی وہاں تعمیر ہوں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آزادکشمیر میں گورننس کا مثالی معیار قائم کر تے ہوئے عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وفاقی وزیرامیرمقام نے تقریب سے خطاب میں کہا وزیراعظم ملک کے کونے کونے میں دانش اسکول کاخواب پوراکررہیہیں۔ دانش اسکولوں کایہ اقدام تاریخ کاحصہ بنے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیرفیصل راٹھورنے کہا پورے پاکستان میں دانش اسکولوں کاسلسلہ بڑھانے میں وزیراعظم شہبازشریف کاکردارقابل ستائش ہے۔ دانش اسکول وزیراعظم کی علم دوستی کاواضح ثبوت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئر مین سی ڈی اے سے جڑوں شہروں کے ممبران اسمبلی کی ملاقات،ترقیاتی کاموں پر گفتگو چیئر مین سی ڈی اے سے جڑوں شہروں کے ممبران اسمبلی کی ملاقات،ترقیاتی کاموں پر گفتگو پاک بھارت جنگ: بھارتی حکومت کی امریکی کانگریس رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنیکی کوشش ناکام کالعدم ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین کو استعمال کر کے پاکستان میں متعدد حملے کیے: ڈنمارک پاکستان میں کرپشن مستقل چیلنج، سیاسی و معاشی اشرافیہ جیبیں بھر رہی ہے: آئی ایم ایف اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو کے ساتویں کانووکیشن کا انعقاد، 153 ڈگریاں، 5 گولڈ میڈلز، 16 شیلڈز اور 30 رول... بھارت کو جنگ میں زوردار تھپڑ رسید کیا، معاشی میدان میں بھی فتح ملے گی: وزیراعظم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت جنگ: خرابی رافیل طیاروں می نہیں بھارتی پائلٹس میں تھی، فرانسیسی کمانڈر
  • پاکستان کے خلاف جنگ میں بھارت کو عبرتناک شکست؛ فرانسیسی کمانڈر نے بھی تصدیق کردی
  • بھارت و افغانستان کا دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کا فیصلہ، کمرشل اتاشی مقرر کرنے کا اعلان
  • گورنر ٹیکساس، مسلم برادرہُڈ اور کیئر پر زمین خریدنے پر پابندی لگا دی
  • افواج پاکستان نے بھارت کو جنگی میدان میں عبرت ناک جواب دیا، وزیراعظم
  • بھارت کے خلاف جنگ میں فیلڈ مارشل نے میری مشاورت سے فیصلے کیے، وزیر اعظم
  • امریکی رپورٹ نے بھارت کےخلاف جنگ میں پاکستان کی جیت پر مہر لگادی:وزیراعظم
  • بھارت کو جنگ میں زوردار تھپڑ رسید کیا، معاشی میدان میں بھی فتح ملے گی: وزیراعظم
  • مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزی مکروہ اقدام ہے، اس سے نمٹنا ہوگا، برطانوی وزیراعظم
  • آئرش مصنفہ سلی رونی کا برطانیہ میں فلسطین ایکشن سے منسلک قیدیوں کی مبینہ بدسلوکی پر اظہارِ تشویش