برطانوی وزیراعظم کا بھارت کیلئے ویزا قوانین میں نرمی سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے بھارت کے لیے ویزا قوانین میں نرمی کرنے سے صاف انکار کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سر کیئر اسٹارمر دو روزہ دورے پر آج بھارت پہنچے، جہاں مہاراشٹرا کے گورنر اور وزیراعلیٰ نے ان کا استقبال کیا۔
اس دورے میں برطانوی وزیراعظم کے ہمراہ برطانیہ کے کاروباری افراد کا ایک وفد بھی ہے، جو بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے کو آگے بڑھانے پر بات چیت کرے گا۔ سر کیئر اسٹارمر کی ممبئی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
بھارت روانگی سے قبل صحافیوں نے جب ان سے ویزا پالیسی میں تبدیلی سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے واضح طور پر کہا کہ برطانیہ بھارت کے ساتھ کسی نئے ویزا معاہدے کی جانب نہیں بڑھے گا اور موجودہ قوانین ہی نافذ رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ویزا کا مسئلہ اس دورے کے ایجنڈے میں شامل نہیں، ہم یہاں پہلے سے موجود تجارتی معاہدے سے فائدہ اٹھانے آئے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
افواج پاکستان نے بھارت کو جنگی میدان میں عبرت ناک جواب دیا، وزیراعظم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے جنگی محاذ پر بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب دیا جس کی گونج عالمی سطح پر بھی سنی گئی اور امریکی کانگریس نے بھی پاکستان کی عسکری صلاحیتوں کی توثیق کی۔
دانش اسکول کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جنگ کے دنوں میں پاکستان کی افواج نے عملی کارکردگی سے ثابت کیا کہ قوم کی حفاظت کے لیے وہ ہر لمحہ تیار ہیں،جنگ کے میدان میں افواج پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا اور امریکی کانگریس نے بھی اس پر مہر لگا دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بری فوج اور فضائیہ نے صرف چار دن میں بھارتی فوج کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا جو ملکی دفاع کی تاریخ کا روشن باب ہے۔
شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اپنی تقاریر میں بارہا پاکستان کی تعریف کر چکے ہیں، ٹرمپ نے کئی مواقع پر اس بات کا ذکر کیا کہ پاکستان نے سات نئے بھارتی طیاروں کو مار گرایا، جو پاکستانی ایئر فورس کی غیر معمولی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔
تقریب کے دوسرے حصے میں وزیراعظم نے تعلیم کے شعبے میں حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دانش اسکول کا منصوبہ پنجاب سے شروع ہوا تھا، جو اب پورے ملک میں پھیل رہا ہے، باغ میں دانش اسکول کا باضابطہ افتتاح 23 مارچ 2026 کو کیا جائے گا، جبکہ فارورڈ کہوٹہ میں دانش اسکول کے قیام کی درخواست بھی منظور کی جا رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ دانش گاہیں ملک کے کسی بھی اعلیٰ تعلیمی ادارے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ ان اداروں میں بچوں کی تعلیم، رہائش، یونیفارم اور دیگر سہولیات مکمل طور پر مفت ہوں گی، جبکہ کوشش کی جائے گی کہ مقامی اساتذہ کو روزگار فراہم کیا جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ دانش اسکولز نے کئی خاندانوں کے بند دروازے کھولے اور ان کے بچوں کے لیے ترقی کے نئے راستے فراہم کیے،یہ منصوبہ پاکستان کے دور دراز علاقوں میں بھی یکساں مواقع پیدا کرے گا۔