پاکستان سے لڑائی کے بعدہم نے سبق سیکھ لیے ہیں، بھارتی آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
7 مئی سے 10 مئی کے درمیان پاک بھارت لڑائی میں 2 ایٹمی قوتوں میں کافی کچھ دیکھنے میں آیا
حالیہ آپریشن سندور کی ناکامی کی بازگشت اب بھی عالمی میڈیا پر سنائی دیتی ہے،جنرل اوپیندرا دویدی
بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ہم نے پاکستان سے لڑائی کے بعد بہت سے سبق سیکھ لیے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندرا دویدی نے کہا ہے کہ رواں سال 7 مئی سے 10 مئی کے درمیان ہونے والی پاک بھارت لڑائی میں 2 ایٹمی قوتوں کے درمیان کافی کچھ دیکھنے میں آیا۔انہوں نے کہا کہ صرف یوکرین کی جنگ سیکھنے اور سمجھنے کے لیے اہم نہیں ہے بلکہ پاک بھارت حالیہ معارکہ آرائی میں بھی کافی سبق سیکھنے کے لیے موجود ہیں۔جنرل اوپیندرا دویدی نے کہا کہ ہم نے آپریشن سندور میں بہت سے سبق سیکھے خواہ بات مشترکہ کارروائی، ملٹی ڈومین آپریشنز خودکار گائیڈڈ ہتھیاروں کی ہو یا عملے اور عملے کے بغیر چلنے والے ہتھیاروں کی، اس وقت سخت مقابلے کا ماحول تھا۔بھارتی چیف نے نیو نارمل کا راگ الاپتے ہوئے کہا کہ اب تو بھارت پاکستان کے معاملے میں یہی کرے گا اور اس کے اپنے اصول و ضوابط ہیں۔پاکستانی جی-10 سی اور پی ایل 15 میزائیلوں کی وجہ سے بھارتی فضائیہ کے ہوئے نقصان پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ انہوں نے چینی ساختہ پاکستانی ہتھیار کو بہت غیر موثر پایا۔حالیہ آپریشن سندور کی ناکامی کی بازگشت اب بھی عالمی میڈیا پر سنائی دیتی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بار بار پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کا ذکر اپنے بیانات میں کرتے نظر آتے ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: بھارتی ا رمی چیف نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان آئیڈیل کے بھارت میں چرچے، معروف بھارتی گلوکار بھی پاکستانی ٹیلنٹ کے پرستار ہوگئے
پاکستان میں 10 سال بعد شروع ہونے والے میوزیک ریئلٹی شو پاکستان آئیڈل سیزن 2 کو بھارت میں بھی پسند کیا جارہا ہے۔
اس بات کا ثبوت حال ہی میں ہونے والی پیشرفت کے بعد سامنے آیا ہے۔
پاکستان آئیڈل کے جج اور معروف گلوکار و میوزک کمپوزر بلال مقصود نے بھارت کے غزل گائیک اور کلاسیکل گلوکار کی جانب سے موصول ہونے والا پیغام شیئر کیا۔
یہ پیغام معروف بھارتی گلوکار و غزل گائیک ہری ہرن نے بلال مقصود کو واٹس ایپ پر کیا۔
بھارتی گلوکار نے بلال مقصود سے علیک سلیک کے بعد پاکستان آئیڈل کی تعریف کی اور بتایا کہ وہ بھی شو دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے بلال مقصود کو پیغام میں لکھا کہ ’تم اس شو میں بہت اچھے لگ رہے ہو‘۔ ہری ہرن نے لکھا کہ ’اس شو میں شریک بعض لوگوں کا نیا ٹیلنٹ بہت کمال ہے اور میں اس سے محظوظ ہورہا ہوں‘۔
View this post on InstagramA post shared by Bilal Maqsood (@bilalxmaqsood)
گلوکار ہری ہرن نے بلال مقصود اور شو میں شریک گلوکاروں کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے جلد ملنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔
بلال مقصود نے واٹس ایپ میسج کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ہری ہرن کا شکریہ ادا کیا اور اُن کی تعریف و الفاظ پر کہا کہ میرے لیے شکریہ ادا کرنے کیلیے الفاظ کم پڑ گئے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ پاکستان آئیڈل میں شریک گلوکاروں کیلیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ سرحد کے پار ایک لیجنڈ انہیں دیکھ رہے ہیں اور نوٹس کرنے کے ساتھ جدوجہد پر شاباش بھی دے رہے ہیں۔
بلال مقصود نے لکھا کہ یہ لمحات نئے آرٹسٹ کو نکھارنے اور بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، میں ہری جی کا پوری ٹیم اور شرکا کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔