بھارتی میڈیا نے جاسوس پکڑے جانے پر وسیم اکرم کی تصویر نشر کردی، کرکٹر کی سخت تنقید
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بولر المعروف سوئنگ کے سلطان نے بھارتی میڈیا کو غیر تصدیق شدہ خبر نشر کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر وسیم اکرم نے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارت میں ایک وسیم اکرم نامی جاسوس پکڑا گیا جس پر بھارتی میڈیا نے اُن کی تصویر نشر کردی۔
وسیم اکرم نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’تم لوگ کون ہو؟ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے کم از کم تصدیق کے بعد ہی خبر چلا دیتے تاکہ صحیح تصویر ہوتی‘۔
- Verify your source before sharing any news, everything you come across online is not real.
Our official accounts are stated below...https://t.co/evZauvlIHGhttps://t.co/uqnndN7MrS https://t.co/F5xHOH5KQZ pic.twitter.com/k7JhxovrAo— Wasim Akram (@wasimakramlive) October 7, 2025
انہوں نے کہا کہ بھارت میڈیا میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں، جبکہ شہری بھی ایسے ہیں کہ انہوں نے اکاؤنٹ دیکھے بغیر ہی تبصرے کرنا شروع کردیے۔
لیجنڈری بولر نے بھارتیوں کو مشورہ دیا کہ وہ بلاوجہ اپنی جان عذاب میں نہ ڈالیں، اطمینان سے رہیں اور پہلے تصدیق کرلیا کریں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وسیم اکرم
پڑھیں:
بھارت میں ہندو مسلم فسادات، گودی میڈیا کا ایجنڈا بھارتی نشریاتی ادارہ کے ہاتھوں بے نقاب
بھارت میں جاری ہندو مسلم فسادات سے متعلق گودی کا ایجنڈا بھارتی نشریاتی ادارے کے ہاتھوں بے نقاب ہوگیا۔
غاصب مودی نے بھارت کو انتہا پسندی کے اکھاڑے میں بدل دیا، نفرت کی آگ میں اندھی بی جے پی حکومت نے نواراتری پر مسلمانوں کے کاروبار بند کرنے کا حکم سنا دیا۔
گودی میڈیا آئی لو محمد پر جاری احتجاج کو اسلامو فوبیا کا رنگ دے کر پیش کر رہا ہے۔
بھارتی نشریاتی ادارے نیوز لانڈری نے مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے مودی کے میڈیا کا پول کھول دیا جبکہ اقتدار پر قابض مودی نے آر ایس ایس کے غنڈوں اور گودی میڈیا کو پروپیگنڈا کا آلہ بنا دیا۔
بھارتی میڈیا پر ’’مسلمان غدار ہوتے ہیں‘‘ کا من گھڑت بیانیہ زور پکڑنے لگا جبکہ بھارت کے گمراہ کن میڈیا کے اینکرز آر ایس ایس کے ترجمان نفرت انگیز بیانات کو ہوا دینے لگے۔
انتہا پسند آر ایس ایس ترجمان نے کھلے عام بیان دیا ہے کہ یہ ہندوؤں کا دیس ہے جس میں مسلمان مساوی حقوق کے حقدار نہیں ہیں۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ مسلمانوں نے 1924 سے ہی متحدہ ہندوستان کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے آزادی کی جدوجہد کی۔
بھارتی میڈیا مسلمانوں کو نشانہ بنا کر اب ہر تہوار کو نفرت میں بدل کر داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے لگا۔ گودی میڈیا نے معاشرے کو منافرت میں بدل کر انسانیت کی تذلیل کی نئی مثال قائم کر دی۔