سنگجانی جلسہ کیس،عمرایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی راہنماوں کیخلاف سنگجانی جلسہ کیس میں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،عدالت کا پی ٹی آئی کے تینوں راہنماوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم،انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استنی کی درخواست مسترد کردی پی ٹی آئی راہنماوں کیجانب سے سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی اور مرتضی طوری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عمران ریاض خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مبینہ کمپین کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق این سی سی آئی اے نے یوٹیوبر عمران ریاض خان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے۔عدالت نے عمران ریاض خان کی گرفتاری کا حکم دیدیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ این سی سی آئی اے کیجانب سے وارنٹ گرفتاری کیلئے درخواست دائر کی تھی۔