راولپنڈی:

تھانہ صادق آباد کے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان گیارہویں  وارنٹ گرفتاری کے بعد انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش ہو گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت پہنچنے پر مقدمے کے دیگر 10 ملزمان  اور پانچوں گواہ بھی عدالت میں موجود تھے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے مقدمے کی سماعت شروع کی تو علیمہ خان نے مقدمے میں شامل دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کو چیلنج کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دینے کی استدعا دائر کی۔

علیمہ خان نے اپنے خلاف جاری تمام وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے اور منجمد بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کی درخواست بھی دی۔ عدالت نے 7 اے ٹی اے ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وکیلِ سرکار کو نوٹس جاری کر دیا اور 26 نومبر کو دلائل طلب کر لیے۔ عدالت نے پراپرٹی بحقِ سرکار ضبطی کا عمل بھی ختم کر دیا۔

علیمہ خان کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ خیز سماعت ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی  اور اس دوران وکیل سرکار نے وارنٹ منسوخی اور بینک اکاؤنٹس بحالی کی سخت مخالفت کی، تاہم عدالت نے آئندہ تاریخ پر علیمہ خان کو حاضری لازمی کا حکم دیتے ہوئے جاری تمام وارنٹس ختم کر دیے اور آئندہ سماعت پر پانچوں  گواہان کو بھی طلب کر لیا۔

سماعت کے بعد صحافی کے سوال پر کہ رانا ثنا اللہ نے اڈیالہ جیل میں تشدد کی مذمت کی ہے، علیمہ خان نے جواب دیا کہ یہ بدمعاش ہیں، پہلے بدمعاشی کرتے ہیں پھر مذمت کرتے ہیں، یہ بدمعاشوں کی حکومت ہے۔

قبل ازیں دورانِ سماعت پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ دانستہ طور پر پیش نہیں ہوئے، انہوں نے  عدالتی امور میں رکاوٹ ڈالی ہے۔ مقدمے کی طوالت کے لیے عدالت پیش نہیں ہورہی تھیں، یہ توہین عدالت ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علیمہ خان عدالت میں

پڑھیں:

پولیس نے علیمہ خان سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا دی

فائل فوٹو

پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا دی۔

ڈی ایس پی اظہر شاہ نے فیکٹری ناکے پہنچ کر وارنٹ کی تعمیل کروائی۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے وارنٹ پر دستخط کرکے ایک کاپی وصول کرلی۔

انسداد دہشتگری عدالت راولپنڈی نے مسلسل عدم پیشی پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کل تمام لوگ سیاہ جھنڈے اور پٹیاں باندھ کر باہر نکلیں، علیمہ خان
  • علیمہ خان 11 مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عدالت کے سامنے پیش ہو گئیں
  • علیمہ خان انسدادِ دہشتگردی عدالت میں پیش، وارنٹس منسوخ کر دیے گئے
  • پولیس نے علیمہ خان سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا دی
  • عظمیٰ بخاری کی فیک نازیبا ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • علیمہ خان کے نام موجودجائیداد کی تفصیل عدالت میں پیش، 11ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
  • 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے منجمد بینک اکاؤنٹس کی رپورٹ جمع نہ ہوئی
  • علیمہ خان کے نام موجودجائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش، دسویں بار وارنٹ بھی جاری