کوئٹہ خودکش دھماکا: لواحقین سے رقم لے کر لاشیں دینے کا انکشاف، حقیقت کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 30 ستمبر کو ماڈل ٹاؤن میں فرنٹیئر کور (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد اب ایک افسوسناک پہلو سامنے آیا ہے۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 2 افراد کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ سول اسپتال کوئٹہ میں ان سے لاشیں دینے کے بدلے رقم طلب کی گئی۔
متاثرہ شہری نیاز محمد بڑیچ کے مطابق ان کے والد حاجی نور محمد اور بھائی صابر خان حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔ جب سول اسپتال میں لاشوں کی حوالگی کا عمل شروع ہوا تو ایک شخص آیا اور کہا کہ 35 ہزار روپے دیے بغیر میت نہیں ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ دھماکا: سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
انہوں نے کہاکہ ہم صدمے میں تھے، سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ یہ رقم کس بات کی مانگی جا رہی ہے۔ ہمارے پاس اتنی رقم نہیں تھی، اس لیے رشتہ داروں سے پیسے جمع کیے اور آخرکار 16 ہزار روپے دے کر لاشیں حاصل کیں۔
انہوں نے کہاکہ وہ رقم لینے والے شخص کو نہیں جانتے کیونکہ اس نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی، لیکن اگر سامنے لایا جائے تو وہ اسے پہچان لیں گے۔
’ہمارے ہاتھوں میں اپنے باپ اور بھائی کی جلی ہوئی لاشیں تھیں اور اسپتال کے عملے کا یہ رویہ ہمارے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف تھا۔‘
یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد سول اسپتال انتظامیہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر عبدالہادی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان الزامات کے بعد مکمل انکوائری کی گئی ہے، تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رقم لینے والا اسپتال کا عملہ نہیں بلکہ ریسکیو سروس کا ایک رضاکار تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اہلکار نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور اس کی شناخت پریڈ بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ ایک رضاکار کی غیر اخلاقی حرکت نے پوری سروس پر سوال اٹھا دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد ایدھی سروسز کو سول اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ خاندان سے ملاقات کر کے معذرت اور یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ دھماکا: جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی، وزیراعلیٰ کا ضرورت پڑنے پر ایئر سروس مہیا کرنے کا اعلان
ڈاکٹر عبدالہادی نے کہاکہ پشین اسٹاپ دھماکے کے متاثرین سمیت تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کے لیے تمام خدمات مفت فراہم کی گئیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی مشتبہ عمل یا بدعنوانی کی اطلاع براہ راست اسپتال انتظامیہ کو دی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انکشاف ایم ایس سول اسپتال رقم کی وصولی کوئٹہ خود کش دھماکا لاشوں کی حوالگی وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انکشاف ایم ایس سول اسپتال رقم کی وصولی کوئٹہ خود کش دھماکا لاشوں کی حوالگی وی نیوز سول اسپتال انہوں نے کے بعد
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔