مریم نواز کا ’ستھرا پنجاب‘ کے ورکرز کو راشن کارڈ دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو راشن کارڈ دینے کا اعلان کردیا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ستھرا پنجاب کی جیکٹ پہننا میرے لیے اعزاز سے کم نہیں، سیلاب کے بعد ستھرا پنجاب کی ٹیم نے صوبے کو چمکا دیا ہے۔ راشن کارڈ کے ذریعے 3 ہزار روپے ماہانہ ستھرا پنجاب کے ورکرز کو دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اب کتنا صفائی ٹیکس دینا ہوگا؟
انہوں نے کہاکہ سیلابی صورت حال کے دوران حکومت پنجاب اور انتظامیہ نے ایک ٹیم بن کر کام کیا، ستھرا پنجاب کے ورکرز نے انسانی بند بنا کر پانی کو روکا ہوا تھا، جو ایک مثال ہے۔
مریم نواز نے کہاکہ یہ نہ کہنا کہ آپ کام کررہے ہیں اور میں آپ کو دیکھ نہیں رہی، یہ وردی پن کر پیغام دیا ہے کہ ہم سب ایک ہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شہروں اور دیہات میں صفائی پروگرام کا آغاز مثالی ہے، اگر میں پولیس کی وردی پہن سکتی ہوں تو ستھرا پنجاب کی جیکٹ کیوں نہیں؟
وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے دور میں تباہی آئی، ان کے دور میں سڑکوں سمیت ہر جگہ پر گندگی کے ڈھیر پڑے ہوتے تھے۔
مریم نواز نے کہاکہ گوگی اور پنکی کے دور میں صوبے میں اتنی تباہی آئی کہ پنجاب کی ہر گلی میں کچرا پڑا ہوتا تھا، لیکن اب صورت حال بدل چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ وہ خواب آج ایک حققیت بن چکا ہے، جو میں نے ایک سال قبل دیکھا تھا، ستھرا پنجاب پروگرام 35 ہزار مشینری اور ایک لاکھ فورسز کے ساتھ بڑا پروگرام ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ قربانی کی عید کے موقع پر جگہ جگہ آلائشیں پڑی ہوتی تھیں، لیکن اس بار کسی کو کہیں پر گندگی نظر نہیں آئی۔ اس پروگرام کے لیے متعلقہ وزیر ذیشان رفیق کو مبارکباد دیتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ’ستھرا پنجاب‘، عید الاضحیٰ پر صفائی کا مؤثر انتظام، عملے کے لیے نقد انعام کا اعلان
انہوں نے کہاکہ ہم نے پنجاب میں کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے، جس کی وجہ سے صورت حال میں بہتری آئی ہے۔
مریم نواز نے کہاکہ ’کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ‘ کے قیام کے بعد اب کوئی خواتین کے ساتھ زیادتی کی جرات نہیں کر سکتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعلان راشن کارڈ ستھرا پنجاب پروگرام مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعلان راشن کارڈ ستھرا پنجاب پروگرام مریم نواز وی نیوز انہوں نے کہاکہ مریم نواز نے ستھرا پنجاب راشن کارڈ پنجاب کی کے ورکرز کے لیے
پڑھیں:
کوئی کہہ دے کہ میں نے کسی کی سفارش کی ہے تو استعفیٰ دے دوں گی ، مریم نواز
کوئی کہہ دے کہ میں نے کسی کی سفارش کی ہے تو استعفیٰ دے دوں گی ، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی کہہ دے کہ میں نے کسی کی سفارش کی ہے تو استعفیٰ تک دے سکتی ہوں۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے لاہور میں 27ویں نیشنل ڈیفنس سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کہا کہ کھربوں روپے کے پروجیکٹس چل رہے ہیں لیکن کرپشن کی کوئی شکایت نہیں، 5 سال میں پنجاب کرپشن فری ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے 4 فیصد تک آ گئی، پنجاب میں 2400 میگاواٹ بجلی ہے، بجلی کے یونٹ کو 16/17روپے پر لانا چاہتی ہوں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ گندم نہ خریدنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، میرے بارے میں جلسوں میں جملے کہے گئے، والد کے ساتھ کھڑے ہونے پر جیل میں ڈال دیا گیا، آج مکافاتِ عمل ہے۔
اِن کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ جانتے تھے ہمیں نہ گرایا گیا تو اِن کی جگہ نہیں بنتی، گالم گلوچ اور الزام تراشی کا جواب پرفارمنس کے بیانیے سے دیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگنے کا سلسلہ جاری اسلام آباد میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگنے کا سلسلہ جاری وزیراعظم کی ریلوے پراپرٹی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اختیار کرنے کی ہدایت اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ نیلامی سے ریکارڈ آمدنی وفاقی آئینی عدالت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر ایبٹ آباد: مسافر وین کھائی میں گرنے سے باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق پاکستان اور جرمنی کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم