پنجاب کی ترقی سے جلنے والوں کے دماغ کی صفائی کررہی ہوں، مریم نواز کی مخالفین پر پھر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی ترقی سے جلنے والوں کے دماغ کی صفائی کررہی ہوں۔ میں تو سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو بھی ترقی کرتا دیکھنا چاہتی ہوں، عوام اپنی حکومتوں سے ضرور سوال کریں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مریم نواز پنجاب کی بات نہیں کرے تو کون کرےگا۔
انہوں نے کہاکہ ستھرا پنجاب کی جیکٹ پہننا میرے لیے اعزاز سے کم نہیں، سیلاب کے بعد ستھرا پنجاب کی ٹیم نے صوبے کو چمکا دیا ہے۔ راشن کارڈ کے ذریعے 3 ہزار روپے ماہانہ ستھرا پنجاب کے ورکرز کو دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ سیلابی صورت حال کے دوران حکومت پنجاب اور انتظامیہ نے ایک ٹیم بن کر کام کیا، ستھرا پنجاب کے ورکرز نے انسانی بند بنا کر پانی کو روکا ہوا تھا، جو ایک مثال ہے۔
مریم نواز نے کہاکہ یہ نہ کہنا کہ آپ کام کررہے ہیں اور میں آپ کو دیکھ نہیں رہی، یہ وردی پن کر پیغام دیا ہے کہ ہم سب ایک ہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شہروں اور دیہات میں صفائی پروگرام کا آغاز مثالی ہے، اگر میں پولیس کی وردی پہن سکتی ہوں تو ستھرا پنجاب کی جیکٹ کیوں نہیں؟
وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے دور میں تباہی آئی، ان کے دور میں سڑکوں سمیت ہر جگہ پر گندگی کے ڈھیر پڑے ہوتے تھے۔
مریم نواز نے کہاکہ گوگی اور پنکی کے دور میں صوبے میں اتنی تباہی آئی کہ پنجاب کی ہر گلی میں کچرا پڑا ہوتا تھا، لیکن اب صورت حال بدل چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ وہ خواب آج ایک حققیت بن چکا ہے، جو میں نے ایک سال قبل دیکھا تھا، ستھرا پنجاب پروگرام 35 ہزار مشینری اور ایک لاکھ فورسز کے ساتھ بڑا پروگرام ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ قربانی کی عید کے موقع پر جگہ جگہ آلائشیں پڑی ہوتی تھیں، لیکن اس بار کسی کو کہیں پر گندگی نظر نہیں آئی۔ اس پروگرام کے لیے متعلقہ وزیر ذیشان رفیق کو مبارکباد دیتی ہوں۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے پنجاب میں کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے، جس کی وجہ سے صورت حال میں بہتری آئی ہے۔
مریم نواز نے کہاکہ ’کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ‘ کے قیام کے بعد اب کوئی خواتین کے ساتھ زیادتی کی کوشش نہیں کر سکتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آصف زرداری پیپلز پارٹی سیاسی کشیدگی شہباز شریف مریم نواز مسلم لیگ ن نواز شریف وزیراعظم پاکستان وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی سیاسی کشیدگی شہباز شریف مریم نواز مسلم لیگ ن نواز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز انہوں نے کہاکہ مریم نواز نے ستھرا پنجاب پنجاب کی
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔