سولر پاور کے بجلی نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں سولر پاور سے پیدا ہونے والی بجلی کے نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی کر دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے 29ویں اجلاس میں کیا گیا، جس میں دیگر اہم عوامی فلاحی اقدامات کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں سیلاب متاثرین کے لیے حتمی امدادی پیکج کی منظوری دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ امدادی رقوم کے چیک 17 اکتوبر سے تقسیم کیے جائیں گے۔ پیکج کے تحت جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، مستقل معذوری کی صورت میں 5 لاکھ اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ مکمل طور پر منہدم ہونے والے پکے گھروں کے لیے 10 لاکھ روپے، جزوی طور پر متاثر گھروں کے لیے 3 لاکھ، مکمل تباہ شدہ کچے گھروں کے لیے 5 لاکھ جبکہ جزوی نقصان کی صورت میں 1.
لاہور؛ سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلے میں 3 ملزمان مارے گئے
متاثرہ افراد کو مویشیوں کے نقصان پر بھی معاوضہ دیا جائے گا، جس کے تحت بڑے جانور کے مرنے پر 5 لاکھ روپے اور چھوٹے جانور کے لیے 50 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔
دوسری جانب اوورسیز پاکستانی طلبہ کے لیے ایم بی بی ایس کی سالانہ فیس 10 ہزار امریکی ڈالر مقرر کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے 20 ہزار ڈالر فیس کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے تعلیم کو قابلِ استطاعت رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ، پنجاب میں دیگر صوبوں سے ایم بی بی ایس میں داخلے کے خواہش مند طلبہ کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی سے متعلق بڑی خبر آگئی
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔