وفاقی حکومت کے قرضوں میں 7 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگست 2025 تک کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق وفاقی حکومت کے قرضوں میں ایک سال کے دوران 7 ہزار ارب روپے سے زائدکا اضافہ ہوا۔
مرکزی بینک کی دستاویز سے پتا چلتا ہے کہ وفاقی حکومت کے قرضے اگست 2025 تک 77 ہزار 458 ارب روپے رہے، اس میں مقامی قرضے کا حصہ 54 ہزار ارب روپے سے زائد ہے۔
دستاویز کے مطابق اگست 2025 تک مرکزی حکومت کے غیر ملکی قرضےکا حجم 23 ہزار 385 ارب روپے رہا تھا، اگست 2024 تک وفاقی حکومت کے مجموعی قرضے 70 ہزار 362 ارب روپے تھے۔
دستاویز سے پتا چلتا ہے کہ جولائی کے مقابلے میں اگست 2025 میں وفاقی حکومت کے قرضے 780 ارب روپےکم ہوئے، مرکزی حکومت کے قرضے جولائی 2025 تک 78 ہزار 238 ارب روپے تھے۔
دستاویز کے مطابق جون2025 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم77 ہزار 888 ارب روپے تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وفاقی حکومت کے ارب روپے اگست 2025
پڑھیں:
زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لیے ہزاروں کیسز سپریم کورٹ سے آئینی عدالت منتقل
وفاقی آئینی عدالت کو مقدمات منتقلی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سپریم کورٹ سے آئینی عدالت کو 22 ہزار سے زائد مقدمات منتقل کردیے گئے۔
ذرائع نے کہا کہ آرٹیکل 184/3 کے مقدمات اور نظرثانی درخواستیں آئینی عدالت کو منتقل کیا گیا،
اس کے علاوہ آرٹیکل 199 کے تحت ہائیکورٹس کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں بھی منتقل کردی گئیں۔
ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کو منتقل ہونے والے مقدمات کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے، سپریم کورٹ میں اس وقت 56 ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔