لاپتہ شہری کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: (آئی پی ایس) حکومت نے لاپتہ شہری کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم منتقل کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی کیلئے ان کی اہلیہ زینب زعیم کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کی، جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ لاپتا شہری کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں حکومت کی جانب سے 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم منتقل کر دی گئی ہے۔

عمر عبداللہ کے والد خالد عباسی ایڈووکیٹ نے عدالت کو اس پیش رفت سے آگاہ کیا، اس موقع پر وزارتِ دفاع کے نمائندے بھی عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو ان کیمرہ بریفنگ دی گئی۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں لاپتہ شہری سے متعلق رپورٹ پیش کی اور گزارش کی کہ ان کیمرہ بریفنگ سے قبل عدالت اس رپورٹ کا جائزہ لے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو یاد دلایا کہ 2018ء میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری کے مقدمے میں اس وقت کے آئی جی، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، ایس ایس پی اور تفتیشی افسر پر جرمانے عائد کئے تھے، تاہم آج تک ان احکامات پر عمل درآمد نہیں ہوا۔

وکیل نے مزید کہا کہ 2017ء میں اسی عدالت کے روبرو تفتیشی افسر نے تسلیم کیا تھا کہ عمر عبداللہ جبری گمشدگی کا شکار ہوا ہے، عدالت نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اُس وقت کے آئی جی کے خلاف کیا کارروائی کی گئی، ممکن ہے وہ ریٹائر ہو چکا ہو۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ ایس ایس پی اور تفتیشی افسران کیخلاف کیا اقدامات کیے گئے؟ انہوں نے واضح کیا کہ عدالتی حکم تھا کہ ملوث افسران کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے، مگر بظاہر اب بھی انہیں تنخواہیں اور پنشن مل رہی ہوں گی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے عدالتی حکم کے باوجود کسی بھی قسم کی کارروائی نہ ہونے پر سخت اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس صورتحال کو آج کے عدالتی حکم میں تحریری طور پر شامل کریں گے، بعد ازاں کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی امریکا کی مذمت اور حماس کی حمایت کیوں نہیں کرتی؟ لیاقت بلوچ پی ٹی آئی امریکا کی مذمت اور حماس کی حمایت کیوں نہیں کرتی؟ لیاقت بلوچ کسی بھی ویزے پر آنیوالے اب عمرہ ادا کرسکیں گے: سعودیہ کا اعلان لوگ اس لیے منتخب نہیں کرتے کہ استعفے دیکر گھر چلے جائیں، قائمہ کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان پر تنقید مشتاق احمد کی رہائی کا معاملہ؛ دفتر خارجہ نے اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا مصنوعی ذہانت کے عدلیہ میں استعمال سے متعلق جسٹس اسحاق کا خط سامنے آگیا عمرایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: لاکھ روپے کی امدادی رقم منتقل شہری کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں لاپتہ شہری عدالت کو نے عدالت

پڑھیں:

برطانیہ میں گزشتہ سال 2 لاکھ 57 ہزار شہری ملک چھوڑ کرگئے، اعداد و شمار جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برطانیہ کے دفترِ برائے قومی شماریات نے گزشتہ سال ملک چھوڑنے والے افراد سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال 2 لاکھ 57 ہزار برطانوی شہری ملک سے باہر منتقل ہوئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کی نیٹ مائیگریشن گزشتہ برس توقعات سے 20 فیصد کم رہی، جبکہ دسمبر 2024 تک نیٹ مائیگریشن کم ہوکر 34 ہزار 500 پر آ گئی۔

اس سے قبل برطانوی شہریوں کی نیٹ مائیگریشن کا اندازہ بین الاقوامی مسافروں کے سروے سے لگایا جاتا تھا، تاہم تازہ تخمینے دفترِ برائے قومی اعدادوشمار نے ڈیپارٹمنٹ فار ورک اینڈ پینشن کے ڈیٹا کی بنیاد پر مرتب کیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ واپس آنے والے شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جو بڑھ کر ایک لاکھ 43 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • مزدور کی کم از کم تنخواہ 4 لاکھ روپے، جواد احمد کے دعوے پر سوشل میڈیا صارفین کا دلچسپ ردعمل
  • سپریم کورٹ سے آئینی عدالت کو 22 ہزار سے زائد مقدمات منتقل 
  • لاہور:کاہنہ سے پُراسرار طور پر لاپتہ خاتون کا معمہ حل نہ ہو سکا
  • برطانیہ : سال بھر میں ڈھائی لاکھ سے زاید شہری بیرون ملک منتقل
  • برطانیہ، ایک سال کے دوران ڈھائی لاکھ سے زائد شہری ملک چھوڑ گئے
  • چینی کی درآمد کے باوجود قیمتوں میں کمی نہیں آسکی
  • برطانیہ میں ایک سال کے دوران ڈھائی لاکھ سے زائد شہری ملک چھوڑ گئے
  • زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لیے ہزاروں کیسز سپریم کورٹ سے آئینی عدالت منتقل
  • برطانیہ میں گزشتہ سال 2 لاکھ 57 ہزار شہری ملک چھوڑ کرگئے، اعداد و شمار جاری
  • سیالکوٹ سے اغوا 13 سالہ کم سن بچی افغانستان منتقل، 50 لاکھ تاوان طلب