اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران مشترکہ گواہ انعام اللہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پہلے بھی توشہ خانہ کیس بنائے گئے ، اس کیس میں بھی گواہ ایک جیسے ہی  ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی ا ور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام منہاس نے سماعت کی،وکیل بانی پی ٹی آئی سلمان صفدر نے توشہ خانہ کیسز میں مشترکہ گواہ انعام اللہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پہلے بھی توشہ خانہ کیس بنائے گئے ، اس کیس میں بھی گواہ ایک جیسے ہی  ہیں،توشہ خانہ میں پہلے ایک کیس بنایا پھردوسرا کیس بنایا، توشہ خانہ ٹو کیس اب اختتامی مراحل میں ہے، ہم نے بریت کی درخواست گزشتہ سال دائر کی تھی۔

ڈیرہ اللہ یار: پولیس اہلکار نے دوران ڈیوٹی خود کو گولی مار لی

سلمان صفدر نے کہاکہ توشہ خانہ ون میں سزا سنائی گئی تو ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے سزا معطل کردی، توشہ خانہ ٹو کیس میں انعام اللہ شاہ اور صہیب عباسی ملزمان بھی ہیں اور گواہ بھی،سنگل خط سے یکم اگست 2022سے تفتیش شروع ہو جاتی ہے۔5اگست 2022کو چیئرمین انکوائری کی اجازت دیتا ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: توشہ خانہ ٹو کیس انعام اللہ شاہ کیس میں

پڑھیں:

توشہ خانہ 2کیس؛آخری گواہ پر جرح مکمل

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2کیس میں آخری گواہ پر جرح مکمل  ہو گئی،عدالت نے ملزموں کو342کے تحت سوالنامے فراہم کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2کیس کی سماعت ہوئی،راولپنڈی سپیشل جج سینٹر شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی،استغاثہ کے آخری گواہ پر جرح مکمل ہو گئی،کیس کی  سماعت 8اکتوبر تک ملتوی  کردی گئی،عدالت نے ملزموں کو342کے تحت سوالنامے فراہم کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلئے۔

آپ نے زبردست کام کیا ہے، ڈی پی او تعریف کے مستحق ہیں،لاہور ہائیکورٹ کے کیس میں ریمارکس

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ٹرائل کورٹ کو توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کی استدعا
  • توشہ خانہ 2 کیس، آخری گواہ پر جرح مکمل ، عدالت کا بانی، بشریٰ کو  بے گناہی ثابت کرنے کا آخری موقع 
  • عمران، بشریٰ کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس حتمی مراحل میں داخل
  • توشہ خانہ 2 کیس:عمران ‘ بشریٰ کیلیے آخری موقع،جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال
  • توشہ خانہ 2کیس: بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کو آخری موقع دیدیا گیا
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس حتمی مراحل میں داخل
  • توشہ خانہ ٹو کیس حتمی مراحل میں، آخری گواہ پر جرح مکمل
  • توشہ خانہ 2 کیس؛ عدالت کا عمران خان، بشریٰ بی بی کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا آخری موقع
  • توشہ خانہ 2کیس؛آخری گواہ پر جرح مکمل