عمران، بشریٰ کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس حتمی مراحل میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
اڈیالہ جیل میں آج ہونے والی سماعت میںوکلا نے تمام گواہان پر جرح مکمل کرلی
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 342 کے بیان کا سوالنامہ فراہم کر دیا
سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس حتمی مراحل میں داخل ہو گیا۔اڈیالہ جیل میں ہونے آج ہونے والی سماعت میں کیس کے آخری گواہ پر جرح کی گئی، توشہ خانہ کیس میں وکلا نے تمام گواہان پر جرح مکمل کرلی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 342 کے بیان کا سوالنامہ فراہم کر دیا، دونوں ملزمان کے سوالنامے 29، 29 سوالات پر مشتمل ہیں۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس کی مزید سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
آئین کی حکمرانی بحال کریں ضمانت دیتا ہوں عمران خان کسی کیخلاف کارروائی نہیں کریگا، اچکزئی
اسلام آباد:پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئین کی حکمرانی بحال کریں ایک سماجی معاہدہ کریں جس پر تمام جماعتیں دستخط کریں، عمران خان کی ضمانت دیتا ہوں وہ کسی کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک غلط فہمی ملک میں پھیلا دی گئی ہے کہ ایک آدمی ہے جو باغی ہے اس کو توڑنا ہے، یہ 25 کروڑ انسانوں کی لڑائی ہے، یہ زر اور زور کی بنیاد پر حکومت لی گئی، لوگوں کے گھروں میں جاکر انہیِں بے عزت کیا گیا یہ جرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ظالم حکمران کے سامنے کھڑا ہونا جہاد ہے، ہم مطئمن ہیں کیونکہ اللہ مظلوم کے ساتھ ہے، کسی کی طاقت فرعون سے زیادہ نہیں ہے سب سے پوچھ کچھ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ 9 ہزار کیسز معاف کرانے کے بعد اب بھی کام جاری ہے، ہم نے علم بغاوت بلند کیا ہے، اس ملک میں آئین کی حکمرانی ہوگی ادارے اپنا اپنا کام کریں، اس پر سیاسی جماعتیں دستخط کریں، بانی پی ٹی آئی کے دستخط میں لے آؤں گا بانی کی ضمانت ہم دیں گے وہ کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی جنرل، شریف یا زرداری سے کوئی اختلاف نہیں، ایک اچھا سماجی معاہدہ کریں پاکستان کو چلائیں، ہمیں حکمران نہیں بننا، بس ہمارا آئین ہمیں واپس کردو۔