وزیراعظم کا دورہ ملائیشیا، دفتر خارجہ نے21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس ) دفتر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ملائیشیا کے حوالے سے 21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔دفتر خاریہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیائی ہم منصب انور ابراہیم کی دعوت پر 5 سے 7 اکتوبر ملائیشیا کا دورہ کیا،1957 میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے اب تک دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات باہمی احترام ،مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔

مشترکہ اعلامیہ میں پاک ملائیشیا تعلقات 22 مارچ 2019 کو سٹرٹیجک شراکت داری میں تبدیل ہوئے، پاک ملائیشیا قیادت نے 6 اکتوبر کو اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا، دونوں جانب سے اعلی سطح پر روابط برقرار رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ملائیشیا کے وزرائے اعظم نے وزرائے خارجہ کی سطح پر مشترکہ کمیشن کا اجلاس بلانے پر اتفاق کیا، دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے تجارت، سرمایہ کاری سمیت اہم شعبوں میں فروغ دینے کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔

مشترکہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ملائیشیا کی جانب سے پاکستان کے لیے پام آئل کی برآمد میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا جب کہ پاکستان اور ملائیشیا کا پام آئل کی سپلائی چین کو مستحکم اور پائیدار بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔دفتر خارجہ کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پاک ملائیشیا وزرائے اعظم نے حلال مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کی طلب میں عالمی سطح پر اضافے کی اہمیت کو تسلیم کیا،دونوں وزرائے اعظم کا حلال سرٹیفکیشن، حلال فوڈ سپلائی اور مینوفیکچرنگ کو سہولیات فراہم کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

اِسی طرح پاکستان اور ملائیشیا کی جانب سے جوائنٹ کمیٹی برائے دفاعی اشتراک کے تحت دو طرفہ دفاعی تعاون پر اظہار اطمینان کیا، تعلیم بشمول ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ کے ساتھ ادارہ جاتی شراکت داری کا خیر مقدم کیا اور دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کا فضائی سفر کی سہولیات میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہیلتھ کیئر فارماسوٹیکلز اور میڈیکل ڈیوائسز کے حوالے سے تعاون پربھی اتفاق ہوا،دونوں جانب سے سیاحت کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا،دونوں وزرائے اعظم نے ملائیشیا میں پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو سراہا۔

دفتر خارجہ کے اعلامیہ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ دونوں جانب سے قابل تجدید توانائی انرجی ٹرانزیشن اور متعلقہ شعبوں میں مشترکہ تحقیقات اور سرمایہ کاری اور پاکستان اور ملائیشیا کا سائنس و ٹیکنالوجی، اختراعات بشمول اے آئی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے شعبوں میں تعاون، پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشت گردی، منظم جرائم، ٹیرر فائنانسنگ اور سائبر کرائمز کے حوالے سے بھی تعاون پر اتفاق ہوا۔

دوسری جانب پاک ملائیشیا وزرائیاعظم کا بین الاقوامی تنازعات کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں حل کرنے پر زوردیا گیا اور پاکستان اور ملائیشیا کی غزہ میں جاری نسل کشی کی شدید مذمت کی گئی۔علاوہ ازیں اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان اور ملائیشیا کا فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور آزاد خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام اور دنوں ممالک 1967 سے پیشگی سرحدوں پر القدس الشریف بطور دارالحکومت فلسطینی ریاست کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔دوران ملاقات پاکستان اور ملائیشیا کا علاقائی امن و استحکام کو لاحق خطرات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا اور پدونوں ممالک نے پرامن اور مستحکم افغانستان کی حمایت کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کی تبدیلی پر غور، ٹیم میں سینیئر کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کی تبدیلی پر غور، ٹیم میں سینیئر کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان این پی سی حملہ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا پی پی سے تنازع کے حل کیلئے ن لیگ متحرک: وزیراعظم کی واپسی تک انتظار کا مشورہ، معاملات حل کرنے کی یقین دہانی اسرائیلی جارحیت کے 2 سال، غزہ کی 3 فیصد آبادی شہید، 90 فیصد مکانات تباہ افغانستان میں فوجی انفرا اسٹرکچر کی کوششیں ناقابلِ قبول: ماسکو فارمیٹ کا مشترکہ اعلامیہ پاکستان دنیا کا واحد ملک جہاں سویلینز کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہو رہا ہے، سلمان اکرم راجا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مشترکہ اعلامیہ دفتر خارجہ

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار