لکی مروت(این این آئی) لکی مروت میں عسکری و سول قیادت نے دہشت گردی کے خلاف متحدہ حکمت عملی کے مشترکہ عزم کا اظہار کر دیا۔لکی مروت میں پاک فوج کے زیر اہتمام پولیس، سول انتظامیہ اور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران پر مشتمل تقریب میں امن و امان کی بہتری اور انسداد دہشت گردی کے لیے مربوط حکمت عملی پر غور کیا گیا۔تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ، آر پی او اور کمشنر بنوں سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ لکی مروت کو دہشت گردی اور فتنہ الخوارج سے پاک کرنے کے لیے تمام ادارے متحد ہیں۔اس موقع پر انٹیلی جنس شیئرنگ اور داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی مزید سخت بنانے پر اتفاق کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے کہا کہ پولیس کی قربانیاں قابل فخر ہیں، سب مل کر ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔شرکاء کی جانب سیاداروں کے درمیان اعتماد اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: لکی مروت

پڑھیں:

پاکستان کا یونیسکو میں اصلاحات اور حکمت عملی کے نئے سمت کے تعین کا مطالبہ

یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے جاری اجلاس میں پاکستان نے عالمی ادارے میں اصلاحات اور حکمتِ عملی کی نئی سمت متعین کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ نے اجلاس سے خطاب میں یونیسکو کے دنیا میں تعلیم، سائنس اور ثقافت کے فروغ میں تاریخی کردار کو سراہا۔

انھوں نے کہا کہ یونیسکو کی توجہ کو اس کے بنیادی شعبوں یعنی تعلیم، سائنس، ثقافت اور ابلاغ پر مرکوز کرنا ضروری ہے۔

وزیراعظم کے مشیر نے یونیسکو میں اصلاحات اور حکمتِ عملی کی نئی سمت اختیار کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ معیاری تعلیم تک رسائی، ثقافتی و تاریخی ورثے کے تحفظ، اور جھوٹی خبروں، گمراہ کن اطلاعات اور نفرت انگیز تقاریر جیسے چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔

ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ شفافیت اور ادارے کے بنیادی پروگراموں کا تحفظ ہی یونیسکو کے مقاصد اور نظریات کے حصول کی ضمانت ہے۔

انھوں نے مصر کے ڈاکٹر خالد العنانی کو 2025 سے 2029 تک کی مدت کے لیے یونیسکو کا ڈائریکٹر جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی۔

تعلیم اور ثقافت کے میدان میں ڈاکٹر العنانی کی خدمات کو سراہتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ خالد العنانی یونیسکو کی بنیادی اقدار کے حقیقی نمائندہ ہیں۔

ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ نے سبکدوش ہونے والی ڈائریکٹر جنرل کی گزشتہ آٹھ برسوں پر محیط قیادت اور خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • رسول ﷺ کی سیرت اخلاق، حکمت، صبر، اور شفقت کا عملی نمونہ ہے،ارم بھٹو
  • پاکستان کا یونیسکو میں اصلاحات اور حکمت عملی کے نئے سمت کے تعین کا مطالبہ
  • پختونخوا، انسداد دہشتگردی عدالتوں میں 355 مقدمات زیر التواء
  • پختونخوا؛ انسداد دہشتگردی عدالتوں میں 355 مقدمات زیر التوا
  • لکی مروت میں دہشتگردی کیخلاف عسکری و سول قیادت کی مشترکہ حکمت عملی تیار
  • لکی مروت میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد
  • سکیورٹی ذرائع نے عسکری قیادت کیخلاف پراپنگنڈا ناکام بنادیا 
  • آئی سی سی نے پاک بھارت ویمنز میچ کو تنازعات سے بچانے کی حکمت عملی تیار کر لی
  • حماس کی طرف سے قیدیوں کی رہائی کی پیشکش، شکست یا حکمت عملی؟