data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

تحریک انصاف کے سینیٹر خرم ذیشان سے نئی آئینی ترمیم پر خصوصی انٹرویو

اپنے خصوصی انٹرویو میں حال ہی میں منتخب ہونیوالے سینیٹر خرم ذیشان کا کہنا تھا کہ آئین مکمل طور پر دفن ہوچکا ہے اور پوری قوم کو عمرانی معاہدے کی بحالی کے لیے تحریک چلانا پڑے گی۔ ان کے مطابق تمام انسانی حقوق پامال ہوچکے ہیں، جبکہ ایک شخص نے تمام اختیارات کے ساتھ استثنیٰ بھی حاصل کر لیا ہے، جو نہ صرف غیر آئینی بلکہ غیر شرعی بھی ہے۔ متعلقہ فائیلیںخرم ذیشان خیبر پختونخوا سے منتخب ہونے والے وہ باوقار سیاسی رہنماء ہیں، جنہوں نے قلیل مدت میں اپنی پیشہ وارانہ قابلیت، سنجیدگی اور متوازن طرزِ فکر کے ذریعے پی ٹی آئی کی نئی قیادت میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ وہ 2025ء کے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں اس نشست پر کامیاب ہوئے، جو سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی کے نتیجے میں خالی ہوئی تھی۔ 91 ووٹوں کی واضح برتری کے ساتھ ان کی کامیابی نہ صرف پارٹی کی جانب سے ان پر اعتماد کا اظہار ہے بلکہ یہ اس حقیقت کی بھی غماز ہے کہ وہ ایک مضبوط، فعال اور مؤثر سیاسی شخصیت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ انتخاب کے بعد ان کا بیانیہ "حقیقی آزادی" اور جمہوری اقدار کی پاسداری پر مرکوز رہا، جسے وہ چیئرمین عمران خان کے وژن کے تسلسل کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ خرم ذیشان کا پیشہ وارانہ پس منظر نہایت متنوع ہے۔ وہ وکالت کے شعبے سے وابستہ رہے، سول جج کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں اور ماس کمیونیکیشن میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ ان کی ہمہ جہت صلاحیتیں انہیں سیاسی میدان میں ایک منفرد شناخت فراہم کرتی ہیں۔ سینیئر صحافی نادر بلوچ نے ان کا ایک خصوصی انٹرویو بھی کیا ہے، جو پیشِ خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین