لوگ اسٹیج فنکاروں کے پیچھے چھپی مجبوریوں اور دکھوں سے بےخبر رہتے ہیں، نسیم وکی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ لوگ اسٹیج فنکاروں کے پیچھے چھپی مجبوریوں اور دکھوں سے بےخبر رہتے ہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نسیم وکی نے اپنے ایک انٹرویو میں اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے والے فنکاروں کی پریشان کن حقیقت سے پردہ اٹھایا۔ انہوں نے تین دہائیوں کے اپنے تجربے کی روشنی میں اسٹیج ڈانسرز کی زندگیوں میں چھپے ہوئے پہلوؤں کو آشکار کیا۔
نسیم وکی نے کہا کہ اسٹیج پر نظر آنے والے کئی افراد اپنے بیمار والدین، کینسر جیسے امراض کے شکار گھر والوں یا بڑے خاندان کا خرچ اٹھانے کے لیے مجبوراً یہ کام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آخر ایک لڑکی کیوں اس طرح اسٹیج پر رقص کرے گی اگر اس کے پیچھے کوئی بڑی مجبوری نہ ہو؟
نسیم وکی نے کہا کہ لوگ صرف اسٹیج پر دکھائی دینے والی فحاشی کو دیکھتے ہیں۔ مگر ان فنکاروں کے پیچھے چھپی مجبوریوں اور دکھوں سے بے خبر رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ تر اسٹیج ڈانسرز اور ان کے ساتھ کام کرنے والے نوجوان انتہائی پسماندہ اور غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ فحاشی کا دفاع نہیں کر رہے لیکن ان کا ماننا ہے کہ انتہائی غربت اور مجبوری ہی فنکاروں کو ان راستوں پر لے جاتی ہے۔
سینئر اداکار نے کہا کہ میری اہلیہ خود ایک اسٹیج آرٹسٹ تھیں۔ لیکن شادی کے بعد میں نے انہیں یہ پیشہ چھوڑنے کو کہا۔ میں ہمیشہ خواتین کو کسی بہتر اور باعزت پیشے کی طرف رہنمائی کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نسیم وکی نے نے کہا کہ کے پیچھے
پڑھیں:
سپر ٹیکس کیس کی سماعت، وکیل فروغ نسیم نے مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا
سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق مقدمات کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، مختلف ٹیکس پیرز کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل جاری رکھے۔ اپنے دلائل میں فروغ نسیم نے مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا اور مؤقف اپنایا کہ میرا اصل اعتراض 4سی ون پر ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔