سمندری طوفان شکتی کے باعث کوئٹہ اور گردونواح کے علاقے مٹی کے طوفان کی لپیٹ میں
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
سمندری طوفان شکتی کے باعث کوئٹہ اور گردونواح کے علاقے مٹی کے طوفان کی لپیٹ میں آگیا، جس کے باعث حد نگاہ بھی کم ہوکررہ گئی ہے۔ سمندری طوفان شکتی کے اثرات بلوچستان تک پہنچ گئے، وسطی اور شمالی بلوچستان کے کئی علاقے شدید گرد و غبار اور مٹی کے طوفان کی لپیٹ میں آگئے۔ جس کے باعث صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں فضا گرد آلود ہونے سے حدِ نگاہ انتہائی کم ہوگئی ، شدید گرد آلود موسم کے باعث شہریوں، خصوصا دمہ اور سانس کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مکران کی ساحلی پٹی کے قریب سے گزرنے والے سمندری طوفان شکتی کے نتیجے میں ہوئواں کا رخ سمندر کی جانب ہو گیا ہے، جس کے باعث قندھار سے اٹھنے والا گردوغبار وسطی بلوچستان تک پھیل گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران موسم بتدریج صاف ہونا شروع ہو جائے گا تاہم کوئٹہ اور چمن میں خشک اور ٹھنڈی ہوائوں نے موسم کو مزید سرد کر دیا ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ