طوفان الاقصیٰ کے 2برس مکمل: حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر اسرائیل کیخلاف آج ملک گیر احتجاج کیا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251007-01-21
کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پرآج حماس کے طوفان الاقصیٰ کے 2 سال مکمل ہونے اور اسرائیل کے خلاف عالمی یوم احتجاج کے سلسلے میں ملک بھر میں صبح11بجے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا جائے ‘ اس حوالے سے کراچی میں بھی احتجاج کیا جائے گا اور امریکی سرپرستی میں اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کی مذمت اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا جائے ، طلبہ ، وکلا ، تاجر اور علما کرام سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد سڑکوں پر نکلیں گے ۔ دریں اثنا منعم ظفر خان نے اتوار کو شاہراہ فیصل پر ہونے والے عظیم الشان اور تاریخی ’’غزہ مارچ‘‘ کی کامیابی اور مارچ میں شہریوں کی لاکھوں کی تعداد میں شرکت پر اہل کراچی کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا ہے کہ کراچی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے یہ شہر امت ِ مسلمہ کادھڑکتا ہوا دل ہے ، کراچی کے مرد و خواتین ، نوجوان ، بزرگوں ، بچوں ، طلبہ و طالبات ،اساتذہ کرام ،علما کرام ، تاجر ، مزدور ومحنت کشوں ، وکلا ، ڈاکٹرز ، انجینئرز نے شاہراہ فیصل پر جمع ہو کر اتحاد ِ امت کا بھر پور اظہار کیا اور انبیا ؑکی سر زمین فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ مسترد کر دیا ہے اور پوری دنیا کو پیغام دیا ہے کہ عوام حماس کے مجاہدین اور اہل غزہ کے ساتھ ہیں ، فلسطین کا 2 ریاستی حل کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ، صرف ایک ریاست آزاد و فلسطینی ریاست اور ایک قیادت حماس کی قیادت ہے ۔ بانی ِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا موقف بھی ہمیشہ یہی رہا ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا ۔ پاکستان کا قومی اور اُصولی موقف بھی یہ ہی ہے اور اس سے انحراف کرنے والا غدار تصور کیا جائے گا ۔ حماس کی جدو جہد اور قربانیاں قبلۂ اوّل اور فلسطین کی آزادی کی جدو جہد ہے جس کے دوران صرف گزشتہ 2 سال میں 67ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے ، اسرائیل کی تمام تر وحشیانہ کارروائیوں اور جنگی سازو سامان کے باوجود حماس اور اہل غزہ ڈٹے ہوئے ہیں ، ہم حماس کی جدو جہد و مزاحمت ، بصیرت و بصارت اور سفارتی حکمت کو بھی سلام پیش کرتے ہیں کہ حماس نے ٹرمپ کے نام نہاد امن فارمولے پر مذاکرات کی آمدگی کا اظہار بھی کیاہے اور ہتھیار بھی نہیں ڈالے ہیں ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کیا جائے گا ہے اور
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔