امریکہ (ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کے نامور اداکار کیون اسپیسی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس وقت مستقل رہائش کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں اور کبھی ہوٹلوں، کبھی عارضی ٹھکانوں پر رہنے پر مجبور ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیون اسپیسی نے بتایا کہ گزشتہ چند برسوں میں اُن پر لگنے والے جنسی ہراسانی کے الزامات اور طویل قانونی کارروائی نے انہیں شدید مالی بحران میں دھکیل دیا۔ قانونی فیسوں نے ان کی جمع پونجی تقریباً ختم کر دی ہے اور کام نہ ملنے کے باعث آمدنی کا ذریعہ بھی نہیں رہا۔

انہوں نے بتایا کہ بالٹی مور والا گھر بھی نیلامی میں ہاتھ سے چلا گیا جس کے بعد وہ انتہائی غیر مستحکم زندگی گزار رہے ہیں اور جہاں کام ملتا ہے وہیں قیام کر لیتے ہیں۔

کیون اسپیسی نے امید ظاہر کی کہ حالات بہتر ہونے کے بعد وہ دوبارہ معمول کی زندگی اور کیریئر کی طرف لوٹ آئیں گے۔

خیال رہے کہ ایوارڈ یافتہ اداکار کیون اسپیسی کو دو آسکر ایوارڈز بھی مل چکے ہیں تاہم 2017 میں لگنے والے الزامات نے ان کی شہرت اور آمدنی کو شدید متاثر کیا، اگرچہ وہ کئی مقدمات میں بری ہو چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کیون اسپیسی

پڑھیں:

علیمہ خان 11 مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عدالت کے سامنے پیش ہو گئیں

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان 11 مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے بعد عدالت کے سامنے پیش ہو گئیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق علیمہ خان 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے میں پیشی کے لیے عدالت پہنچیں۔

علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک اور سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت پہنچے۔

مقدمے کی سماعت راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ 
عدالت نے علیمہ خان کی پراپرٹی سے متعلق بھی تفصیلات طلب کر لیں۔

انڈونیشیا کے جزیرے سیرام میں زلزلے کے شدید جھٹکے

واضح رہے کہ مسلسل غیرحاضری پر عدالت نے علیمہ خان کے 37 بینک اکاؤنٹ منجمد اور ضمانتی مچلکے خارج کر دیے تھے۔

علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے۔ان پر کارکنان کو پُرتشدد احتجاج پر اکسانے، جلاؤ گھیراؤ اور کارِ سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • حسن احمد نے اپنی زندگی کا سب سے تکلیف دہ واقعہ شیئر کردیا
  • کراچی: شہری کو 13 دن میں دس دس ہزار روپے کے دوائیں کے چالان بھیج دیے گئے
  • کراچی، شہری کو 13 روز میں 10،10 ہزار کے2 ای چالان بھیج دیئے
  • علیمہ خان 11 مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عدالت کے سامنے پیش ہو گئیں
  • وزیر اعظم اور چیئرمین پی سی بی کی پاکستانی جیولین ٹیم کو تمغے جیتنے پر مبارکباد
  • شاہ رخ خان سے جڑی روحانی طاقت ترقی دے گی، سلمان خان کیلیے مشکلات ہوں گی، بڑی پیشگوئیاں
  • براڈ نے انگلینڈ کو ایشز سیریز جیتنے کا طریقہ بتا دیا
  • دنیا بھر میں انٹرنیٹ کا بریک ڈائون‘ متعدد ویب سائٹس بند‘ صارفین کو مشکلات
  • بلوچستان، گیس پائپ لائن کا کام مکمل نہ ہو سکا، عوام کو مشکلات کا سامنا