مظفر آباد؍ اسلام آباد (وقار عباسی؍ وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ)  پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کے عہدے کے لیے فیصل راٹھور کو امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کردیا۔ پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے فیصلے کی تصدیق کردی۔ پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  ہمارے چیئرمین نے فیصلہ کیا ہے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل فیصل راٹھور وزیراعظم کے عہدے کے لیے نامزد کیے جائیں گے۔ انشاء اللہ اگلے چند دنوں میں آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہو جائے گی۔ راجا پرویز اشرف نے کہا فیصل راٹھور پڑھے لکھے، نوجوان اور تجربہ کار رہنما  اور اس سے قبل بھی اسمبلی کا حصہ رہ چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے پیپلز پارٹی کے چوہدری قاسم مجید اور جاوید ایوب اسمبلی سیکرٹریٹ آئے تھے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے فیصل راٹھور کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ فیصل راٹھور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل ہیں۔ فیصل راٹھور کا آبائی حلقہ  ایل اے 16باغ 4 ہے۔ جبکہ سپیکر آزاد جموں و کشمیر چودھری لطیف اکبر نے 17 نومبر کو اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں وزیراعظم چودھری انوار الحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہو گی۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی

—فائل فوٹو

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔

تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے پیپلز پارٹی کے چوہدری قاسم مجید اور جاوید ایوب اسمبلی سیکریٹریٹ آئے تھے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے فیصل راٹھور کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ فیصل راٹھور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکریٹری جنرل ہیں۔

فیصل راٹھور کا آبائی حلقہ ایل اے 16باغ 4 ہے۔ ان کے والد راجہ ممتاز حسین راٹھور بھی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر رہ چکے ہیں۔

فیصل راٹھور کی والدہ بیگم فرحت راٹھور رکن اسمبلی اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کا اجلاس پرسوں، تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی، فیصل راٹھور نامزد
  • پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی، فیصل راٹھور وزیراعظم نامزد
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع ، فیصل راٹھور نامزد
  • پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی
  • پیپلزپارٹی نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کےلئے نامزد کردیا
  • پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی
  • پیپلز پارٹی نے اہم شخصیت کو آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے لیے نامزد کر دیا
  • آزاد کشمیر کے نئے نامزد وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟