2025-10-07@16:02:54 GMT
تلاش کی گنتی: 453

«افغانستان میں فوجی»:

    افغانستان میں فوجی انفرا اسٹرکچر کی کوششیں ناقابلِ قبول: ماسکو فارمیٹ کا مشترکہ اعلامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز ماسکو(آئی پی ایس )روس میں افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے، جس کے مشترکہ اعلامیے میں افغانستان میں فوجی انفرا اسٹرکچر کی کوششوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغان سرزمین کسی ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ نہ بنے۔منگل کو روس میں افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا ساتواں اجلاس اختتام پذیر ہوگیا، جس میں پہلی بار طالبان کے وزیر خارجہ نے بھی شرکت کی جب کہ اجلاس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں افغانستان میں فوجی ڈھانچے یا انفرا اسٹرکچر کی کسی بھی...
    اسلام آباد: اسرائیلی حراست میں موجود سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے ملاقات کی اور ان سے مشتاق احمد کی رہائی کے حوالے سے بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مشتاق احمد کی اہلیہ کو یقین دلایا ہے کہ ان کے شوہر کی رہائی کے لیے ہر ممکن فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔ پی ٹی آئی نے اس معاملے کو قومی اسمبلی سمیت تمام پلیٹ فارمز پر بھرپور انداز میں اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد کی اہلیہ کی اسد قیصر سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں۔ ...
    کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر  نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ کیا اور سیشن کے دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طلباء سے تفصیلی گفتگو کی۔نشست میں سوالات و جوابات کے دوران پاک فوج کی کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی، فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے سیشن کو خوش آئند قرار دے کر مزید سیشنز کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔طلباء  نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ؛ آج کے انٹریکٹو سیشن میں ہمارے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے گئے اور بہت سارے ابہام دور کیے گئے" ہماری خواہش ہے کہ بلوچستان میں ایسے مزید  انٹریکٹو سیشنز منعقد ہوں...
    حافظ نعیم کی جانب سے ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ پروگرام پر قوم کی جانب سے سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا، کہا پاکستان کو صرف آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبہ پر قائم رہنا چاہیے۔ کسی ایسے پلان کی حمایت نہیں کرنی چاہئیے جو بالآخر اسرائیل ہی کو طاقت فراہم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ حافظ نعیم نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی اور بازیابی کیلئے کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ اس سلسلے میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ذمہ داری لگا دی گئی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہم نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمد فلوٹیلا سے حراست میں لیے گئے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کھانا اور دوا کوئی خطرہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روک کر ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اسرائیل نے پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان کو حراست میں لے کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غزہ کے لیے انسانی...
    سٹی42:  وزیر اعظم شہبازشریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کو فون کیا اور  صمود فلوٹیلا سے حراست میں لیے گئے پاکستانیوں  کی بحفاظت وطن واپسی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فون پر مختصر بات چیت میں فلسطین میں جنگ بندی،فلسطینیوں کے قتل عام کی فوری روک تھام کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر مؤقف دو ٹوک اور واضح ہے۔  پاکستان نے ہمیشہ دنیا کے ہر فورم پر اپنے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے آواز اٹھائی ہے اور پاکستان نہتے فلسطینیوں کے لیے آئندہ بھی آواز اٹھاتا رہے گا۔ کشمیریوں کا کشمیر سے تعلق کسی...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 03 اکتوبر 2025ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر نائب امیر لیاقت بلوچ نے سیکریٹری اُمورِ خارجہ، ایڈیشنل سیکرٹری اُمور خارجہ اور ڈائریکٹر جنرل مڈل ایسٹ اُمور سے رابطہ کیا اور گلوبل صمود فلوٹیلا کی صورتِ حال پر بات کی۔ لیاقت بلوچ نے اُمور خارجہ کے عہدیداران سے کہا کہ پاکستانی عوام صمود فلوٹیلا کی کشتیوں پر سوار دُنیا بھر کے انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے رضاکاران کی اسرائیلی درندوں کے عالمی سمندر میں ایکشن، گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ اُمور خارجہ کے عہدیداران نے کہا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار پارلیمنٹ کو بھی پوری صورتِ حال پر بریفنگ دے رہے ہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سینیٹر مشتاق احمد خان اور گلوبل صمود فلوٹیلا کے دیگر گرفتار پاکستانی امدادی کارکنوں کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیاہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم نے انہیں بتایا ہے کہ اس اہم نوعیت کے مسئلہ پر انہوں نے وزیر خارجہ اسحق ڈار کی ذمے داری لگا دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ...
    اسلام آباد+ غزہ+ انقرہ+ برلن+ لندن (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ’’صمود غزہ فلوٹیلا‘‘ پر اسرائیلی افواج کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام امدادی کارکنوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی اور فلسطینیوں تک امداد کی بلا تعطل ترسیل کا مطالبہ کیا ہے۔ ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ  اسرائیلی ظلم اور بربریت کو فوری طور پر روکنا اور فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنانا ہی وقت کا سب سے بڑا تقاضا ہے۔ اس فلوٹیلا میں 44 ممالک کے 450 سے زائد امدادی کارکن سوار تھے، جنہیں اسرائیلی افواج نے غیرقانونی طور پر حراست میں لے لیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان بے...
    واضح رہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا 40 سے زائد کشتیوں پر مشتمل ہے اور قافلے میں 500 سے زیادہ افراد سوار ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے لیے امداد لے کر جانے والے اس فلوٹیلا میں شامل جہازوں اور کشتیوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کا بعض کشتیوں کو سمندر میں ڈبونے کا بھی منصوبہ ہے۔ غزہ کی طرف امداد لے کر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج نے حملہ کردیا اور پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پاک فلسطین فورم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی...
    کابل: افغانستان میں دو دن کے مکمل بلیک آؤٹ کے بعد بدھ کی شام ملک بھر میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بحال کر دیے گئے۔ طالبان حکومت نے بغیر کسی پیشگی اعلان کے پیر کی شب پورے ملک میں ٹیلی کمیونی کیشن بند کر دی تھی، جس سے کاروبار، تعلیمی سرگرمیاں اور عوامی رابطے منجمد ہو گئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق سگنلز اور وائی فائی کابل سمیت قندھار، خوست، غزنی اور ہرات میں دوبارہ بحال ہو گئے ہیں۔ انٹرنیٹ کی واپسی پر عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے، گاڑیوں کے ہارن بجائے، مٹھائیاں اور غبارے خریدے اور خوشی کا اظہار کیا۔ مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ "شہر دوبارہ زندہ ہوگیا ہے"۔ یہ پہلا موقع ہے کہ...
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ صمود فلوٹیلا پر 44 ممالک کے انسانی ہمدرد کارکن سوار ہیں، اسرائیلی فوج کی جانب سے یرغمال بنائے گئے افراد کی سلامتی کیلئے دعاگو ہیں، ہم ان تمام افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے اسرائیلی فوج کے صمود فلوٹیلا پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ صمود فلوٹیلا پر 44 ممالک کے انسانی ہمدرد کارکن سوار ہیں، اسرائیلی فوج کی جانب سے یرغمال بنائے گئے افراد کی سلامتی کیلئے دعاگو ہیں، ہم ان تمام افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل:۔ افغانستان میں طالبان حکومت نے ملک بھر میں موبائل فون نیٹ ورکس بھی بند کر دیے ہیں جبکہ سیٹلائٹ ٹی وی کی نشریات بُری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ اس سے قبل فائبر آپٹک انٹرنیٹ پہلے ہی معطل کیا جا چکا تھا، جس کے بعد رابطوں کا مکمل بلیک آﺅٹ پیدا ہو گیا ہے۔انٹرنیٹ پر نظر رکھنے والی عالمی تنظیم نیٹ بلاکس کے مطابق افغانستان میں اس وقت مکمل انٹرنیٹ بلیک آﺅٹ جاری ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں نے تصدیق کی ہے کہ ان کا کابل میں دفاتر سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔نجی نشریاتی ادارے طلوع نیوز نے عوام کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپ ڈیٹس لینے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ ٹی وی اور ریڈیو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 ستمبر 2025ء) پولیس کے مطابق گاڑی کو دھماکے سے اڑانے سے پہلے کار میں سوار چار حملہ آور اس سے باہر نکلے اور انہوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کا دوسری جانب سے بھی جواب دیا گیا۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز میلوں دور تک سنی گئی۔ اس کار بم دھماکے کے بعد زخمیوں اور مرنے والوں کی لاشوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریبی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ حملے کے محرکات اور حکومتی ردعمل خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یونیورسٹی آف لیسٹر میں کی جانے والی ایک اہم تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ روزانہ زیادہ پھل کھانے والے افراد کے پھیپھڑوں پر فضائی آلودگی کے منفی اثرات نمایاں طور پر کم ہو سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق پھلوں میں موجود قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس فضائی آلودگی کے نقصان دہ اثرات سے جسم کے دفاعی نظام کو تقویت دیتے ہیں۔یہ تحقیق 2 لاکھ سے زائد افراد پر کی گئی، جس میں خاص طور پر خواتین پر زیادہ نمایاں اثرات دیکھنے کو ملے۔ تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ خواتین عام طور پر مردوں کے مقابلے میں زیادہ پھل کھاتی ہیں، جس کے نتیجے میں ان کے پھیپھڑوں پر آلودگی کے منفی اثرات کم محسوس ہوئے۔ مردوں میں پھلوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 ستمبر 2025ء) فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے ساتھ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے افغانستان کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا ہے کہ ملک کے اسلام پسند طالبان حکام نے ملکی سطح فائبر آپٹک انٹرنیٹ کو "اگلی نوٹس تک" بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ لندن میں مقیم انٹرنیٹ اور سائبر سکیورٹی واچ ڈاگ نیٹ بلاکس کے مطابق یہ اقدام افغانستان میں انٹرنیٹ کی پہلی ملک گیر بندش کی نمائندگی کرتا ہے اور اس کے نتیجے میں "جامع اور مکمل سطح پر بلیک آؤٹ" ہونے کا خطرہ ہے۔ انٹرنیٹ کی بندش سے قبل بات کرتے ہوئے، ایک نامعلوم حکومتی ذریعے نے اے ایف پی کو...
    داعش خراسان کمانڈر محمد احسانی عرف انوار مزار شریف، افغانستان میں ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ستمبر 2025 میں خیبر پختونخوا میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں داعش خراسان کے 3 دہشت گرد مارے، جن میں ایک افغان شہری بھی شامل تھا۔ احسانی، جو تاجک نسل سے تھا۔ سال 2022 کے پشاور کوچہ رسالدار دھماکے میں مرکزی سہولت کار تھا، دھماکے میں 67 افراد شہید ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق احسانی تاجک خودکش بمباروں کو پاکستان لانے اور تربیت دینے کا ذمہ دار تھا۔ واضح رہے کہ باجوڑ میں آپریشن ’’سربکف‘‘ جاری، سیکیورٹی فورسز داعش خراسان اور ٹی ٹی پی کے سہولت کاروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
     اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیویارک میں چین، ایران، پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ کا چوتھا چار فریقی اجلاس ہوا جس میں افغانستان میں کالعدم داعش، القاعدہ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان، کالعدم بی ایل اے، کالعدم جیش العدل پر تشویش کا اظہار اور کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس افغانستان کی صورتحال پر 80 ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر منعقد ہوا۔ چاروں ممالک کا افغانستان کو آزاد، متحد اور پْرامن ریاست بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ افغانستان کی معیشت بہتر بنانے اور عوام کی حالت زار کم کرنے پر اتفاق ہوا۔ اجلاس میں فریقین نے افغانستان کے ساتھ تجارتی تعاون اور علاقائی روابط بڑھانے پر زور...
    افغانستان کے صوبہ پروان میں واقع یہ ایئربیس دارالحکومت کابل سے محض ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر ہے، اگست 2021ء میں افغانستان میں طالبان حکومت کے کنٹرول کے دوران امریکہ اور اتحادی افواج افغانستان سے نکل گئی تھیں اور بگرام ایئر بیس کا کنٹرول طالبان حکومت نے سنبھال لیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ روس، پاکستان، چین اور ایران نے افغانستان میں امریکی فوجی اڈے کی مخالفت کردی۔ خبر ایجنسی کے مطابق ہمسایہ ممالک نے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ سے تباہ حال افغانستان میں کسی ملٹری ایئر بیس کے حق میں نہیں، افغانستان کی علاقائی سلامتی، خود مختاری اور آزادی کا احترام کیا جائے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ افغانستان کی بگرام ایئر بیس پر...
    نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر افغانستان کے حوالے سے پاکستان، چین، روس اور ایران کے وزرائے خارجہ نے اہم چار فریقی ملاقات کی۔ یہ اجلاس روس کی میزبانی میں ہوا، جس میں افغانستان کی سیکیورٹی، انسانی صورتحال اور علاقائی استحکام پر تفصیل سے غور کیا گیا۔  چاروں ممالک نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ افغانستان کو ایک آزاد، متحد، پرامن اور دہشت گردی سے پاک ملک کے طور پر دیکھنا سب کی مشترکہ خواہش ہے۔ اعلامیہ میں افغانستان کی سرزمین سے ابھرنے والے دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی پر زور دیا گیا۔ بیان...
    وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جائیداد کے تنازعات کے حل کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں فوری انصاف فراہم کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد: اگست میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ان عدالتوں میں اوور سیز پاکستانیوں کو بذریعہ ویڈیو لنک شہادت ریکارڈ کرانے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی، اس طرح انہیں مقدمات کی پیروی کے لیے پاکستان واپسی کی ضرورت نہیں رہے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 126 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا پرایئر ٹو ارائیول کیٹیگری متعارف کرائی ہے اور بیرون...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 ستمبر ۔2025 )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی تعاون کی تاریخ رہی ہے، اس وقت بھی سعودی عرب میں تقریبا ہمارے 1600 فوجی موجود ہیں ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پہلے کئی ہزار پاکستانی فوجی سعودی عرب میں موجود ہوتے تھے، پہلی بار سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی تعاون کو ایک معاہدے کی صورت میں لایا گیا ہے.(جاری ہے) خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دفاعی تعاون مزید مضبوط کیا جائے گا، سعودی عرب میں موجودگی زیادہ بڑھے گی انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے غزہ کے معاملے پر ٹرمپ کی کوئی باقاعدہ تجویز آئی تو مسلم ممالک آپس میں مشورہ کریں...
    اسلام آباد(آئی این پی ) وزیردفاع  خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی تعاون کی تاریخ رہی ہے، اس وقت بھی سعودی عرب میں تقریبا ہمارے 1600 فوجی موجود ہیں۔ایک انٹرویو میں  خواجہ آصف نے کہا کہ پہلے کئی ہزار پاکستانی فوجی سعودی عرب میں موجود ہوتے تھے، پہلی بار سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی تعاون کو  ایک معاہدے  کی صورت میں لایا گیا ہے۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ دفاعی تعاون مزید مضبوط کیا جائیگا، سعودی عرب میں موجودگی زیادہ بڑھے گی۔انھوں نے کہا کہ ٹرمپ نے غزہ کے معاملے پر ٹرمپ کی کوئی باقاعدہ تجویز آئی تو مسلم ممالک آپس میں مشورہ کریں گے، مسلم ممالک دیکھیں گے کہ پیس...
    آپریشنز سے حل نہیں ، افغانستان سے فوری مذاکرات شروع کریں گے، علی امین WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جتنے آپریشن ہوئے ہیں، کوئی حل نہیں نکلا، دہشتگردی مزید بڑھ گئی، ہم ہمیشہ سے کہتے آئے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات ہوں، افغانستان کی طرف سے مثبت جواب آیا ہے، وہ بھی مذاکرات چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بات چیت کی پیش کی، تنقید کی گئی، یہ وفاق کا مینڈیٹ ہے ہم نے ان سے بات کی ہے، اس ہفتے قبائل کے وفد کے نام وفاق کو بھجوادیے جائیں گے۔علی امین نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں...
    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی شہریوں کا حساس ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت ہو رہا ہے۔جبکہ یہ مسئلہ نیا نہیں بلکہ 2022 میں داخلی تحقیقات کے باوجود ڈیٹا لیکس کا سلسلہ جاری ہے اور اب وزارت داخلہ نے اس پر اپنی انکوائری شروع کر دی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خطرہ حقیقی ہے اور روز بروز بڑھ رہا ہے۔ سینیٹر افنان اللہ نے سینیٹ کمیٹی میں سوال اٹھایا کہ مختلف اداروں سے چرا یاہوا ڈیٹا پیکج کی صورت میں بیچا جا رہا ہے، جو کئی ملین ڈالر کا غیر قانونی کاروبار بن چکا ہے۔ مزید حیران کن انکشاف اس وقت ہوا جب کمیٹی کی...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء ) پاکستان سے حج کے لیے اپلائی کرنے والے 3 لاکھ افراد کا ڈیٹا ڈارک ویب پر برائے فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرپرسن سنیٹر پلوشہ خان کی زیرصدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس ہوا جہاں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ حج کے لیے اپلائی کرنے والے تقریباً 3 لاکھ افراد کا ڈیٹا ڈارک ویب پر آچکا ہے، میرا اپنا سم کا ڈیٹا 2022ء سے ڈارک ویب پر ہے، یہ سنجیدہ مسئلہ ہے کہ پاکستان کو اپنا ڈیٹا محفوظ کرنا چاہیے، حکومت ایک ایسا ڈیٹا سینیٹر بنائے جس...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے ہمارے پاس مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے اور بھارتی فوج کے افسر پاکستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ پی ٹی وی پر نشر ہونے والے جرمن جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا افغان مہاجرین کو پناہ کی بنیادی وجوہات غیر ملکی مداخلت اور خانہ جنگی تھی، وہ وجوہات اب موجود نہیں ہیں، پاکستان نے 40 سال تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے منظم اقدامات کیے گئے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے عالمی برادری کو اپنا کردار...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان تعلیم یافتہ اور ہنرمند بن کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، انہیں فوجی آپریشن کی نہیں تعلیم کی ضرورت ہے۔ ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں بنو قابل پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک دشمن اور خدانخواستہ اسے توڑنے کی خواہش رکھنے والے عناصر کو واضح پیغام دیا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی ہر حال میں حفاظت کرے گی۔ پاکستان نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا اور ہم اس نظریہ کے محافظ ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت بنو قابل پروگرام کے کوئٹہ میں آغاز پر ہزاروں بچوں اور بچیوں نے مفت آئی ٹی کورسز میں داخلہ کے لیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)  پاک  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی مسلح جتھے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مستند شواہد موجود ہیں کہ بھارتی فوجی افسران اور غیر قانونی  افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ 5ستمبر کو جرمن جریدے  سے  خصوصی انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے 40 سال تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے بہت منظم طریقے سے اقدامات کیے گئے ہیں اور پاکستان نے انسانی بنیادوں پر افغان مہاجرین کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں متعدد بار توسیع کی...
    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں پاکستان پر ڈیٹا محفوظ بنانے کی قانون سازی روکنے کیلئے بیرونی دباؤ کا انکشاف ہوا ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی اے نے ڈیٹا چوری پر کہا ہے کہ ڈارک ویب پر ڈیٹا موجود ہوتا ہے یہ ڈیٹا کہاں سے نکلتا ہےاس پر تحقیقات کی ضرورت ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ کالجز میں  کمیٹی کی چیئر پرسن پلوشہ خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت آئی ٹی کے دائرہ کار میں تمام بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نام کی لسٹ قائمہ کمیٹی کو فراہم کرنے کا ایجنڈا زیرِ بحث آیا۔ سینیٹ کمیٹی آئی...
    کابل: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغانستان میں بگرام ایئربیس واپس لینے کے اعلان پر افغان وزارت خارجہ کے سیکنڈ پولیٹیکل ڈائریکٹر ذاکر جلالی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان عوام اپنی سرزمین پر کسی غیر ملکی فوجی موجودگی کو قبول نہیں کریں گے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان حکومت کے وزارت خارجہ کے سیکنڈ پولیٹیکل ڈائریکٹر ذاکر جلالی نے  ڈونلڈ ٹرمپ  کے بلگرام بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک کامیاب تاجر اور مذاکرات کار کی حیثیت سے معاہدے کے ذریعے ایئربیس واپس لینے کی بات کر رہے ہیں، افغانستان اور امریکا کو اپنے تعلقات صرف فوجی موجودگی تک محدود رکھنے کے بجائے باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی اقتصادی اور سیاسی بنیادوں پر...
    افغانوں نے تاریخ میں اپنی سرزمین پر غیرملکی فوج کی موجودگی کو کبھی قبول نہیں کیا: افغان حکام WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز کابل(سب نیوز )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغانستان کے بگرام ائیربیس واپس لینے کے بیان پر افغان وزارت خارجہ کے سیکنڈ پولیٹیکل ڈائریکٹر نے ردعمل کا اظہار کیا۔گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھاکہ ہم نے طالبان کو بگرام ائیر بیس مفت میں دے دی لیکن اب ہم اسے واپس لینے کی کوش کررہے ہیں، یہ شاید ایک بریکنگ نیوز ہو لیکن ہم اس ائیر بیس کو واپس لینے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس لیے بھی یہ بیس حاصل...
    افغان حکومت نے بگرام ایئر بیس سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں دوبارہ امریکی افواج کی تعیناتی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم افغان سرزمین پر امریکی فوج کی واپسی کو مسترد کرتے ہیں۔ افغانستان میں غیر ملکی افواج کی دوبارہ موجودگی نہ قابلِ عمل ہے اور نہ قابلِ قبول۔”  بیان میں مزید کہا گیا کہ افغانستان اور امریکا کو چاہیے کہ وہ اپنے تعلقات فوجی مداخلت کے بغیر، برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر قائم رکھیں۔ افغان حکومت نے زور دیا کہ افغانستان کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ اس...
    کابل/لندن/بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر ۔2025 )افغانستان کی طالبان حکومت نے امریکہ کی جانب سے افغانستان کی بگرام ایئر بیس کو دوبارہ اپنے کنٹرول میں لینے کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ افغانستان نے اپنی سرزمین پر کبھی بیرونی افواج کو تسلیم نہیں کیا ہے.(جاری ہے) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان نے بریفنگ کے دوران ٹرمپ کے بیان پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین افغانستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرتا ہے لی جیان نے کہا کہ افغانستان کا مستقبل افغان عوام کے ہاتھ میں ہونا چاہیے ہمارا موقف ہے کہ علاقائی کشیدگی کو بڑھاوا دینے سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں...
    پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی مقیم افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، بھارتی فوجی افسران کے ملوث ہونے کے ثبوت بھی پیش کیے۔جرمن جریدے کو خصوصی انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ پاکستان نے 40 سال تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے بہت منظم طریقے سے اقدامات کئے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے انسانی بنیادوں پر افغان مہاجرین کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں متعدد بارتوسیع کی ہے، افغان مہاجرین کو پناہ کی بنیادی وجوہات غیر ملکی مداخلت اور خانہ جنگی تھی وہ وجوہات اب موجود نہیں۔ڈی جی...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) ترجمان پاک فوج احمد شریف چوہدری نے جرمن جریدے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے40 سال تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے منظم اقدامات کئے گئے ہیں، افغان مہاجرین کےانخلاکی ڈیڈلائن میں متعدد بارتوسیع کی۔ ڈائریکٹرجنرل (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ غیرقانونی افغان باشندے دہشتگردی اورسنگین جرائم میں ملوث ہیں، افغان مہاجرین کو پناہ کی بنیادی وجوہات غیر ملکی مداخلت اور خانہ جنگی تھی وہ وجوہات اب موجود نہیں۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت میں پرتشدد واقعات بھارتی حکومت کی بڑھتی انتہاپسند پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، بھارت اپنے اندرونی مسائل کو بیرونی جبکہ بیرونی مسائل...
    جرمن جریدے کو خصوصی انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت میں پُرتشدد واقعات بھارتی حکومت کی بڑھتی انتہاپسند پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، بھارت اپنے اندرونی مسائل کو بیرونی جبکہ بیرونی مسائل کو اندرونی مسئلہ بنا کر پیش کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی افسران کے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے مستند شواہد ہیں۔جرمن جریدے کو خصوصی انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت میں پُرتشدد واقعات بھارتی حکومت کی بڑھتی انتہاپسند پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، بھارت اپنے اندرونی مسائل کو بیرونی جبکہ بیرونی مسائل کو اندرونی مسئلہ بنا کر پیش کرتا ہے۔...
    تصویر، اسکرین گریب پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی افسران کے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے مستند شواہد ہیں۔جرمن جریدے کو خصوصی انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت میں پُرتشدد واقعات بھارتی حکومت کی بڑھتی انتہاپسند پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، بھارت اپنے اندرونی مسائل کو بیرونی جبکہ بیرونی مسائل کو اندرونی مسئلہ بنا کر پیش کرتا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت ریاستی سرپرستی میں پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے، پاکستان بھارتی دہشتگردی کے ثبوت اقوام عالم کے سامنے متعدد مرتبہ پیش کرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے واضح کیا ہے کہ ’’مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔‘‘ ڈی جی آئی ایس پی آر نے 5ستمبر 2025ء کو جرمن جریدے کے نمائندہ کے ساتھ اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ جرمن جریدے کو خصوصی انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے 40 سال تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے بہت منظم طریقے سے اقدامات کیے گئے ہیں اور پاکستان نے انسانی بنیادوں پر افغان مہاجرین کے انخلاء کی ڈیڈ لائن میں متعدد بار توسیع کی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جرمن جریدے کو خصوصی انٹرویو  دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 40 سال تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے ، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے منظم اقدامات کیئے گئے ہیں، پاکستان نے انسانی بنیادوں پر افغان مہاجرین کے انخلاء کی ڈیڈلائن میں متعدد بار توسیع کی ، مستند شواہد ہیں کہ غیرقانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، افغان مہاجرین کو پناہ کی بنیادی وجوہات غیر ملکی مداخلت اور خانہ جنگی تھی وہ وجوہات اب موجود نہیں ہیں۔ بیلا حدید کونسی بیماری میں مبتلا ہیں؟ہسپتال سے تصاویر شیئر کردیں انہوں نے کہا کہ بھارت میں...
    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے ایک اہم اور فیصلہ کن معرکے میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ گروپ بی کے مرحلے کا آخری مقابلہ ہے، جو ابوظبی میں جاری ہے۔ افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کو ترجیح دی کیونکہ یہ میچ ان کی ٹیم کے لیے ناک آؤٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اگر افغانستان آج کا میچ ہار جاتا ہے تو وہ ایونٹ سے باہر ہو جائے گا جبکہ جیت کی صورت میں وہ سپر فور مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گا۔ گروپ بی میں اس وقت سری لنکا 2 فتوحات کے ساتھ 4 پوائنٹس لے کر...
    ریاض+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار‘ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر‘ وزیر دفاع خواجہ آصف‘ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب‘ وفاقی وزیر مصدق ملک‘ معاون خصوصی طارق فاطمی شریک تھے۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کیلئے قصر ’’ال یمامہ‘‘ پیلس پہنچے۔ شاہی دیوان پہنچنے پر وزیراعظم کا سعودی پروٹوکول کے ساتھ گھڑ سواروں نے استقبال کیا گیا۔  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم کا پرجوش استقبال کیا۔ وزیراعظم کو سعودی مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعظم کی ولی عہد...
    تفصیلات کے مطابق چکوٹھی سیکٹر میں پاک فوج کی جانب سے فلاحی ادارے کے تعاون سے انسانی ہمدردی کے تحت سیکڑوں مستحق، ضروت مند خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج اور حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پی پی اے ایف کے تعاون سے لائن آف کنٹرول چکوٹھی، ہٹیاں بالا، چناری، بنی حافظ میں حالیہ بارشوں کے متاثرین، یتیم، بیوہ، معذوروں سمیت 1540 مستحق افراد میں ان کی دہلیز پر امدادی سامان تقسیم کیا گیا، متاثرین کا مسلح افواج پاکستان، حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور پی پی اے ایف کے تعاون کا شکریہ، زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق ملکی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پاک فوج خدمت خلق کے لیے بھی کوشاں،...
    پاکستان میں آئی فون 17 کے نئے ماڈلز کی قیمتیں 6 سے 8 لاکھ روپے تک متوقع کی جا رہی ہیں۔ جو عام شہری کے لیے حیرت انگیز حقیقت ہے۔ ایک طرف یہ رقم صرف ایک موبائل فون پر خرچ ہو رہی ہے، تو دوسری جانب اسی رقم سے نہ صرف ایک قابلِ استعمال گاڑی خریدی جا سکتی ہے بلکہ ایک چھوٹا کاروبار بھی شروع کیا جا سکتا ہے۔ مارکیٹ میں دستیاب پرانی گاڑیوں جیسے سوزوکی مہران، دایہ تسو کورے، ہنڈا سٹی یا کلٹس کے پرانے ماڈلز 6 سے 8 لاکھ کے درمیان دستیاب ہیں، جو ذاتی سواری کے لیے کافی بہتر آپشن ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ قیمت اوسط تنخواہ لینے والے پاکستانی کی کئی برس کی جمع پونجی...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائیوں کے دوران 35 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ جھڑپوں میں 12 اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ باجوڑ آپریشن ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جنہیں بھارت کے حمایت یافتہ خوارج قرار دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی جنوبی وزیرستان جھڑپ دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان میں ہوئی جہاں سیکیورٹی فورسز نے 13 دہشتگردوں کو مار گرایا۔ تاہم، اس دوران 12 اہلکاروں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پائی۔ اسلحہ...
    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں لاکھوں شہریوں کی فون کالز، پیغامات اور انٹرنیٹ سرگرمیاں نگرانی کے عمل سے گزرتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عام افراد، صحافیوں اور سیاسی شخصیات سمیت متعدد افراد کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی ادارے بیک وقت40 لاکھ موبائل فونز کی نگرانی کی صلاحیت رکھتے ہیں، جبکہ ’’ڈبلیو ایم ایس ٹو‘‘ نامی ایک انٹرنیٹ فائر وال کے ذریعے 20 لاکھ سے زائد انٹرنیٹ سیشنز کو بلاک یا مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔ ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ یہ دونوں نظام ایک ساتھ کام کرتے ہیں۔ ایک فون کالز اور میسجز تک رسائی دیتا ہے ، جبکہ دوسرا ویب سائٹس اور...
    غیرقانونی طورپربارڈرکراسنگ کے دوران ایرانی سکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے6افغان تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔   دنیا کے تمام ممالک میں غیر قانونی تارکین وطن اور باڈر کراسنگ کے حوالےسےانتہائی سخت قوانین موجودہیں ۔ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن حال وش کی رپورٹ کے مطابق  ایرانی سرحدکوپارکرنےکی کوشش میں افغان تارکین وطن پر ایرانی سکیورٹی فورسز  نے فائرنگ کی، جس سے 6 افغان تارکینِ وطن ہلاک اورمتعددشدید زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی سکیورٹی فورسز  کی جانب سے  فائرنگ اس وقت شروع ہوئی جب افغان تارکین وطن نے سرحدعبور کرنے کی کوشش کی۔  اس کے علاوہ ایرانی سکیورٹی فورسز  نے صوبہ سیستان میں 40 افغان تارکین وطن کوحراست میں بھی لیا ہے۔  ایرانی سکیورٹی فورسز نے تقریباً 120افغان تارکین وطن پر گولیاں...
    پاکستان اس وقت دہشتگردی کی نئی لہر کا سامنا کر رہا ہے جس کی شدت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سب سے زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔ ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور آئی ایس کے پی کی نئی فعالیت بیرونی محفوظ پناہ گاہوں اور اندرونی سیاسی تقسیم کا براہِ راست نتیجہ ہے۔ اصل اسباب کی نشاندہی، پالیسی خلا کی درستی اور ایک ہمہ جہت، ریاستی و سماجی ربط پر مبنی قومی ردِعمل کی فوری ضرورت ناگزیر ہو چکی ہے۔ ماضی کی مصالحتی پالیسی نے مسئلہ گھٹانے کے بجائے اسے طول دیا۔ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں ٹی ٹی پی سے مذاکرات اور ’نرمی‘ کے رویے نے ان گروہوں کو از سرِ نو منظم ہونے کی گنجائش...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جلالپور پیروالا میں سیلاب متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران 3 ہزار 652 افراد کو سیلاب زدہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ مزید پڑھیں: بھارت کی آبی جارحیت: پنجاب میں پھر سیلابی صورت حال، جلال پور پیر والا شہر خالی کرنے کا حکم ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے 1159 افراد کو منتقل کیا، جب کہ پرائیویٹ بیڑے کی مدد سے 2048 متاثرین کو ان کے سازوسامان اور مویشیوں سمیت نکالا گیا۔ پاک فوج کی ٹیموں نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے 445 افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا۔ آپ اور آپ کے...
    پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز جھنگ (سب نیوز)پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں دن رات جاری ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقے جھنگ اور اس کے گردونواح میں پاک فوج کے جوان متاثرہ عوام کی مدد میں سرگرمِ عمل ہیں۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے دور دراز اور کٹے ہوئے علاقوں میں راشن پہنچایا جا رہا ہے۔ بندی پٹوانہ کلاں، خورد، چک جانپور، بیلا جٹیاں والا، اناران والا اور بیلا سادھن میں مجموعی طور پر 2.8 ٹن راشن تقسیم کیا گیا ہے۔متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فوری فراہمی کے لیے پاک فوج نے گورنمنٹ ہائی...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے ملک میں حالیہ سیلاب کے بعد غذائی بحران کے خدشات بڑھ گئے ہیں، حکومت سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے فوری طور پر ریلیف اور مالی امداد کا اعلان کرے۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سیلاب سے ملک بھر میں چالیس لاکھ ایکڑ زمین اور تین ہزار دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں جس کے نتیجے میں چاول اور کپاس کی فصلیں بری طرح متاثر ہوئیں اور آئندہ گندم کا بحران بھی جنم لے سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے پہلے گندم کا ریٹ انتالیس سو روپے مقرر کیا لیکن بعد میں پیچھے ہٹ...
    پختونخوا حکومت کا افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل فوری روکنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز پشاور:صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی اور خیر سگالی کے جذبے کے تحت افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کو فوری طور پر روک دینا چاہیے۔اپنے بیان میں ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان اس وقت تباہ کن زلزلے کے نقصانات سے دوچار ہے اور پہلے ہی غربت کے شکار ملک کے لیے مہاجرین کی واپسی کا بوجھ برداشت کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ زلزلے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد ان ہی افراد کی ہے جو واپس جانے...
    پاکستان کی سکیورٹی ایجنسیوں نے ایک بڑی کارروائی کے دوران بھارتی فوج کے حاضر سروس افسر میجر دل بہار سنگھ کو پشاور کے مضافات سے گرفتار کر لیا۔  خفیہ اطلاعات کے مطابق میجر دل بہار سنگھ ’داؤد شاہ‘ کے نام سے مسجد کے امام کے روپ میں سرگرم تھا اور پاکستان میں جاسوسی و تخریب کاری کے نیٹ ورک کا حصہ تھا۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: انسانی اسمگلنگ میں بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف ذرائع کے مطابق پاکستانی خفیہ اداروں نے کئی ہفتوں تک انتہائی باریک بینی سے نگرانی کی اور فجر کی نماز کے دوران خفیہ آپریشن میں ملزم کو گرفتار کیا۔ کارروائی اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی کا واضح ثبوت ہے۔ ابتدائی تحقیقات...
    چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔ مزید تفصیلات بیجنگ سے شاہد افراز خان کی رپورٹ میں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔...
    متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اور بھارتی کمیونٹیز کے لیے ایشیا کپ صرف ایک کرکٹ ٹورنامنٹ نہیں بلکہ ایک تہوار کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہاں رہنے والے کرکٹ شائقین کے لیے سب سے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ اب ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے۔ سب سے زیادہ انتظار کیے جانے والے 14 ستمبر کے انڈیا بمقابلہ پاکستان گروپ میچ کے محدود ٹکٹ پیر کو شام 5 بجے (جی ایس ٹی) پر جاری کیے گئے۔ قیمتیں 50 سے 350 درہم کے درمیان ہیں۔ اس سے قبل انفرادی میچوں کے ٹکٹ صرف 1400 درہم سے شروع ہونے والے پیکجز میں دستیاب تھے۔ یہ بھی پڑھیے ایشیا کپ 2025: اے سی سی نے میچوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی...
    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پارٹی سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں پیپلزپارٹی کی جانب سے ریلیف کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں، جہاں متاثرہ عوام کوامداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پنجاب کی پوری قیادت اس وقت سرگودھا میں موجود ہے اورمسلسل متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہی ہے۔ ندیم افضل چن نے مطالبہ کیا کہ سیلاب متاثرین کو فوری طور پربراہ راست نقد مالی امداد فراہم کی جائے کیونکہ تمام متعلقہ اداروں کے پاس متاثرہ افراد کا مکمل ڈیٹا موجود ہے۔ انہوں نے خبردارکیا کہ سیلاب کی شدت ابھی جنوبی پنجاب میں برقرار...
    خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں حالیہ تباہ کن زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد منظور کی ہے۔ قرارداد میں حکومت اور اپوزیشن، دونوں نے افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے دوران قرارداد میں کہا گیا کہ افغان بھائیوں کی مدد کو ہم اپنی اسلامی اور انسانی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا گو ہیں، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔ بغیر ویزا شدید زخمیوں کو پاکستان منتقل کرنے کی تجویز قرارداد میں خاص طور پر یہ مطالبہ کیا گیا کہ جو متاثرین شدید زخمی ہیں، انہیں بغیر ویزا فوری طور...
    ساہیوال: دریائے راوی میں آئے ہوئے شدید سیلاب نے ساہیوال کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے نتیجے میں ضلع بھر کے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ سیلابی پانی کی تیزی نے متعدد گھروں اور علاقوں کو متاثر کیا ہے، اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ موضع اکبر شاہ کے علاقے میں سیلابی پانی نے ایک گھر کی چھت کو گھیر لیا تھا، جہاں تین افراد جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں، پھنس گئے تھے۔ رشتہ داروں کی فوری اطلاع پر ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کی قیادت میں ریسکیو 1122 اور پاک فوج نے مشترکہ آپریشن کے ذریعے...
    پنجاب اور سندھ میں مسلسل بارشوں اور دریاؤں میں بلند سطح کے پانی نے سیلابی صورتحال کو مزید سنگین کر دیا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق راوی، ستلج اور چناب کے کئی مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ صوبائی حکومتوں نے ہنگامی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ لاہور اور گردونواح میں بارش لاہور کے مختلف علاقوں اور کوٹ رادھا کشن میں 2 گھنٹے سے جاری بارش نے نشیبی علاقوں کو زیرِ آب کر دیا۔ Corps Commanders are on-ground in their respective areas of responsibility, overseeing Relief and Rescue operations in flood affected areas of #Punjab ???? Corps Commander Lahore ???? Corps Commander Gujranwala Pakistan Army, the people’s Army????????#Pakistan #COAS #Floods #ISPR pic.twitter.com/ywP573uNpn — Pakistan Armed Forces...
    مظفرگڑھ میں بپھرا ہوا دریائے چناب سیلابی صورتحال اختیار کر گیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 25 ہزار افراد کو مختلف ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کے مطابق آج سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کے مکینوں کو گھروں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ عوام کو سرکاری گاڑیوں کے ذریعے محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب متاثرین کی صحت کے پیش نظر فیلڈ اسپتال قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں مریضوں کو ادویات کے ساتھ ساتھ خون کے ٹیسٹ اور ایکسرے کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ سیلاب...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے اپنے بیان میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی فصلوں اور مویشیوں کو بڑے پیمانے پر پہنچنے والا نقصان انتہائی افسوسناک ہے، انہوں نے سندھ حکومت کو ممکنہ بڑے سیلابی ریلوں کے پیش نظر فوری اقدامات اور مکمل تیاری کی ہدایت کی۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکلات کا مقابلہ حوصلے اور عزم کے ساتھ کیا ہے اور اس بار بھی سرخرو ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ 2010 اور 2022 کے تباہ...
    اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی آپریشن کی تیاری تیز کرتے ہوئے سرحدوں پر تازہ کمک پہنچا دی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سرحدی علاقوں میں اسرائیلی فوجی اور ٹینک تعینات کردیے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں غزہ پر نئے فوجی آپریشن کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ ادھر غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے مسلسل جاری ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائیوں میں مزید 64 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، جن میں امداد کے منتظر 13 شہری بھی شامل تھے۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 62 ہزار 819 تک جا پہنچی ہے جبکہ ایک لاکھ 58 ہزار 629...
    بلوچستان کے سرحدی علاقے  سمبازا میں سکیورٹی فورسز نے ایک بڑی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملک کو ایک ممکنہ تباہ کن دہشت گردی سے بچا لیا۔ کارروائی کے دوران  فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 47 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی 7 سے 9 اگست کے دوران عمل میں آئی، جب خفیہ معلومات کی بنیاد پر معلوم ہوا کہ ایک بڑی تعداد میں دہشت گرد  پاکستان-افغانستان بارڈر  کراس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فوجی دستوں نے فوری ردعمل دیا اور کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ افغان سرزمین سے تعلق اور لاشوں کا حال ذرائع نے بتایا کہ مارے جانے والے بیشتر...
    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی بارڈر کراس کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 47 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مزید 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی بلوچستان کے علاقے سمبازا میں کی گئی، جہاں دہشتگردوں کی بڑی تعداد بارڈر کراس کرنے کی کوشش کررہی تھی۔ مارے گئے دہشتگردوں میں زیادہ تر افغان باشندے شامل تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بارڈر پر ہونے والی اس کارروائی کے نتیجے میں ان ہلاک دہشتگردوں کی زیادہ تر لاشیں افغانستان کی طرف گریں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 15 دن گزرنے کے باوجود افغانستان سے کوئی بھی شخص ان دہشتگردوں کی لاشیں اٹھانے نہ آیا۔ اس...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 45 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 358 تک پہنچ گئی۔ مشیر صحت احتشام علی نے بتایا کہ سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45 اموات اور 33 زخمی رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ علاقوں میں خدمات فراہم کر رہا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے صوبہ کے مختلف اضلاع میں اب تک ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق صوبہ میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 358 افراد جاں بحق اور 181 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع  سوات، بونیر ، باجوڑ، مانسہرہ،...
    خیبر پختونخوا کے بارش سے متاثرہ اضلاع بونیر اور سوات سمیت دیگر علاقوں میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔ بونیر کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے جب کہ گاؤں چوراک میں پاک فوج کے دستے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ آدم خیل میں تباہ شدہ مکانات کے ملبے تلے دبنے والے افراد کی بحالی کا سلسلہ جاری  ہے، پاک فوج کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو ضروری اشیاء کی فراہمی بھی کی گئی، جن میں میں راشن اور بستر شامل ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے متاثرہ افراد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، عوام نے تمام کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ تمام متاثرہ...
     احمد منصور: خیبر پختونخوا آرمی فلڈ ریلیف آپریشن جاری، بونیر میں سیلاب کی تباہی سے متاثرہ افراد  نے پاک فوج کی جاری ریلیف سرگرمیوں پر اظہار تشکر کیا۔ خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہی سے متاثرہ عوام کا کہنا تھا کہ مدد کیلئے پاک فوج اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔ سیلاب زدگان کا کہنا ہے کہ سیلاب میں جو لوگ متاثر ہو چکے ہیں، ان کی مدد میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب یہاں امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں اور جوانوں نے ہمیں بہت اچھے انداز میں مدد فراہم کی ہے، پاک فوج ہر جگہ پر ہماری مدد...
    بھارت کے ریٹائرڈ فوجی افسران بھی پاکستان سے جنگ میں مودی کے بے بنیاد دعوؤں کو جھوٹ قرار دے رہے ہیں اور پاک فوج کے مؤقف کی تائید کرتے نظر آتے ہیں۔ میجر جنرل ریٹائرڈ یش مور نے دو ٹوک انداز میں کھل کر کہا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد دنیا نے پاکستان پر کوئی سوال نہیں اٹھایا بلکہ پاکستان آرمی چیف اور پاک فوج کا وقار مزید بڑھ گیا۔ یش مور نے سوال اٹھایا کہ بھارت کب تک اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ جنگی کیفیت میں رہ سکتا ہے؟ یش مور نے اعتراف کیا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف کو خصوصی دعوت دی، جبکہ دنیا کے کسی ملک نے پاکستان کے خلاف آواز نہیں...
    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران غیر معمولی جرأت اور عظیم قربانی پر آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری  نے پاک فوج کے 488 افسران اور جوانوں کو اعزازات عطاء کیے۔8 جوانوں کو ستارۂ جرأت، 5 کو تمغۂ جرأت، 24 کو ستارۂ بسالت سے نوازا گیا۔ 45 جوانوں کو تمغۂ بسالت، 146 کو امتیازی اسناد سے نوازا گیا، 259 کو چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی کارڈز اور ایک جوان کو تمغۂ امتیاز ملٹری دیا گیا۔ امریکی اخبار نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ پاک فوج کی بڑی کامیابی قرار دیدیاامریکی اخبار کے مضمون میں آپریشن ’بنیان...
    ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے رئیلٹی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت کے یوم آزادی کے حوالے سے ریکارڈ کیے گئے شو کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔ شو میں کرنل صوفیہ قریشی، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ اور کمانڈر پرینا دیوسھالی کو خوش آمدید کہا گیا۔ کلپ کا آغاز کرنل صوفیہ کے ساتھ ہوا جو ہاٹ سیٹ پر بیٹھی تھیں۔ امیتابھ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’پاکستان یہ کرتا چلا آ رہا ہے۔ تو جواب دینا بنتا تھا سر۔ اسی لیے آپریشن سندور کو پلان کیا گیا‘۔ امیتابھ نے ان کی بات سنی اور سر ہلا دیا۔ یہ ویڈیو...
    بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شدت پسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز، سرکاری دفاتر اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 8 ایف سی اہلکار اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ میں لنک بادینی روڈ پر پولیس گاڑی کے گزرنے کے بعد دھماکا ہوا، جس سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 روز میں 47 دہشتگرد ہلاک لیویز ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے منگچر میں نامعلوم افراد کی جانب سے 2 راکٹ فائر کیے گئے جو ایف سی کیمپ کے قریب گر کر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 اگست 2025ء) بلوچستان: افغان سرحد پر 50 عسکریت پسند ہلاک، پاکستانی فوج
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں کلئیرنس کی کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے مزید 3 ارکان کو ہلاک کر دیا ہے ، چار روز میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کےخلاف آپریشن میں ہلاک خوارج کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔(جاری ہے) منگل کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق 7 سے 9 اگست کے دوران ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیوں کے دوران 47خوارج کو جہنم واصل کیا ، 10 اور 11 اگست کی درمیانی رات، پاک افغان سرحد کے ساتھ سمبازہ کے آس پاس کے علاقوں میں کلئیرنس آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران، تین...
    سکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت اور شہریوں کے تحفظ کے لیے شمالی وزیرستان میں  صبح 5 بجے سے کل10 اگست شام 7 بجے تک اور جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں صبح 6 بجے سے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران بازار اور مارکیٹیں بند کردی گئیں ، ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی اور مخصوص راستوں پر داخلہ ممنوع تھا۔ فورسز کی گاڑی دیکھ کر عام گاڑیاں 100 میٹر فاصلے پر سڑک سے ہٹا لی جائیں۔ 
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد کے قریب سمبازہ میں فتنہ الہندوستان کے مزید 14 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے ۔(جاری ہے) وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے، سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ پھیلانے میں ملوث بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا اور بروقت کارروائیاں کرکے 2 روز میں 47 دہشتگردوں کو جہنم واصل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دو دنوں کے دوران ضلع ژوب کے سرحدی علاقے میں پاک افغانستان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔(جاری ہے) پی ایم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کی در اندازی ناکام بنائی...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے پاک, افغان سرحد پر کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا جس کے بعد 2روز میں کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاک, افغان سرحد کے ساتھ سمبازہ کے گردونواح میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔دوران آپریشن مزید 14 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کیا گیا، ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔2 روزہ انسدادِ دراندازی آپریشن میں ہلاک خوارج کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔ ’’ مجھے بھی یہ والا پرفیوم چاہیے...
    کوئٹہ+ بنوں+اسلام آباد (نامہ نگار+خبر نگار خصوصی+نمائندہ خصوصی +اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) پاک فوج نے ژوب میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 33 خوارج کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 7 اور 8 اگست کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے عمومی علاقے سمبازہ میں پاکستان افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ دراندازی کرنے والے بھارتی پراکسی گروپ "فتنہ الخوارج" کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا گیا۔ فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی اس کوشش کو ناکام بنایا۔ جرات مندانہ، مہارت بھری اور عین ہدف پر کی گئی کارروائی...
    شمالی وزیرستان: خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں 9 اگست کی صبح 5 بجے سے سوموار 10 اگست کی شام 7 بجے اور جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں 9 اگست کو کرفیو نافذ کر دیا گیا اور ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔ شمالی وزیرستان کے ضلع بھر میں کرفیو کے نفاذ سے متعلق جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرفیو کے دوران عوام سڑکوں سے دور رہیں۔ کرفیو کے حوالے سے کہا گیا کہ اس دوران سیکیورٹی فورسز کی نقل و حمل رہے گی اور کرفیو کا مقصد فورسز کی نقل و حمل کے دوران شرپسندوں کی کسی بھی کارروائی میں شہریوں کی جانوں اور سیکورٹی فورسز کو محفوظ بنانا ہے۔ مزید بتایا...
    ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ خوارج پاک افغان بارڈر سے ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، سکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش پر 33 خوارج کو ہلاک کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے خوارجیوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی، 33 خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 اور 8 اگست کو بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے گروپ کی نقل و حرکت پکڑی گئی۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ خوارج پاک افغان بارڈر سے ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، سکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش پر 33...
    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق، 7 اور 8 اگست کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے علاقہ سمبزہ، ضلع ژوب میں ایک بڑی تعداد میں موجود خوارج کے گروہ کی نقل و حرکت کو بروقت ٹریس کیا، جو سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ فوجی جوانوں نے مہارت، دلیری اور بروقت کارروائی کے ذریعے دشمن کی دراندازی کی کوشش کو مکمل طور پر ناکام بنایا، جس کے نتیجے میں 33 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج واصل جہنم ہوئے۔ کارروائی کے...
    پاک افغان بارڈر سے خواجیوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام ، 33جہنم واصل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے خواجیوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی،33 خوراج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)آئی ایس پی آر کے مطابق 7 اور 8 اگست کو بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے گروپ کی نقل وحرکت پکڑی گئی۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ خوارج پاک افغان بارڈر سے ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، سکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش پر 33خوراج کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے خوارج سے...
    ڈی آئی خان: جنوبی وزیرستان میں پولیس وین کے قریب دھماکے اور فائرنگ کے واقعے میں 3 راہگیر جاں بحق ہوگئے جب کہ 3 پولیس اہل کاروں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا بازار میں شکئی اسٹینڈ کے قریب پولیس وین کے پاس زور دار دھماکا ہوا، جس کے فوری بعد نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔   واقعے میں 3  راہ گیروں کے جاں بحق ہونے کی پولیس نے تصدیق کردی ہے جب کہ تین پولیس اہل کاروں سمیت 14 افراد زخمی ہیں، جنہیں فوری طور پر وانا ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے گجرات میں پارٹی رہنما عرفان بٹ کے گھر پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے دھاوے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ نعیم حیدر پنجوتھا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ آپ حالت دیکھیں محافظوں کی ایسے گیٹ توڑ رہے ہیں جیسے نریندر مودی کا گھر ہے۔ ان کاکہناتھا کہ رہنما تحریک انصاف عرفان بٹ این اے 62گجرات کی رہائش گاہ مالک بٹ ہاؤس سرائے عالمگیر پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کا دھاوا، دروازے توڑ کر داخل ہو گئے۔ یادرہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بانی عمران خان کی قیدکے 2سال مکمل ہونے پر آج ملک بھر میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ شیخ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کےلئے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی یکجہتی ، سول ملٹری ہم آہنگی اور ہائی بریڈ خطرات کے مقابلے اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کےلئے قومی سطح کے اشتراک کی ضرورت ہے۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا، انہیں کور ہیڈکوارٹرز میں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جاری تربیتی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اعلیٰ معیار کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے...
    شمالی افغانستان اور پاکستان سے متصل علاقوں میں، داعش مدرسوں میں بچوں کو شدت پسند نظریات سکھا کر خودکش مشن کے لیے تیار کر رہی ہے، جن کی عمریں تقریباً 14 سال ہیں۔ اگرچہ طالبان کی کارروائیوں سے داعش کو کچھ نقصان پہنچا ہے، لیکن یہ گروہ اب بھی نسبتاً آزادی سے کام کر رہا ہے اور اس کے جنگجوؤں میں وسطی ایشیائی، خواتین اور دیگر قومیتوں کے افراد بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں جاری کشیدگی دہشتگرد گروہوں کے لیے فائدہ اٹھانے کا موقع بن سکتی ہے، جس سے خطے کی سلامتی مزید خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں 22 اپریل کے...