پختونخوا حکومت کا افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل فوری روکنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
پختونخوا حکومت کا افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل فوری روکنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز
پشاور:صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی اور خیر سگالی کے جذبے کے تحت افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کو فوری طور پر روک دینا چاہیے۔
اپنے بیان میں ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان اس وقت تباہ کن زلزلے کے نقصانات سے دوچار ہے اور پہلے ہی غربت کے شکار ملک کے لیے مہاجرین کی واپسی کا بوجھ برداشت کرنا ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ زلزلے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد ان ہی افراد کی ہے جو واپس جانے والے مہاجرین ہیں۔ ایسے حالات میں افغانستان کی مدد کی جانی چاہیے، نہ کہ اسے مزید مشکلات میں دھکیلا جائے۔
بیرسٹر سیف نے زور دیا کہ غربت کے شکار ملک پر مہاجرین کی واپسی کا بوجھ ڈالنا اخلاقی طور پر بھی درست نہیں اور تباہ کن زلزلے سے متاثرہ افغانستان کے لیے مہاجرین کو سنبھالنا کسی صورت ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان کو بھرپور تعاون اور مدد کی ضرورت ہے اور پڑوسی و مسلمان ملک ہونے کے ناتے یہ پاکستان کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت اپنے وسائل سے بڑھ کر افغان زلزلہ متاثرین کی مدد کر رہی ہے۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے افغان سفیر سے ملاقات میں متاثرین کے لیے صحت کی مفت سہولیات سمیت ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے جب کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر 35 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشہباز شریف کی چینی وزیراعظم سے ملاقات؛ مشترکہ منصوبوں پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق شہباز شریف کی چینی وزیراعظم سے ملاقات؛ مشترکہ منصوبوں پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق اسلام آباد ہائیکورٹ کا( سی /16)متاثرین کے لیے بڑا اقدام ،، سی ڈی اے حکام سے جواب طلب ،، تفصیلات و دستاویز سب نیوز... پاکستان کے قومی جانور مارخور کے شکار کا پرمٹ ریکارڈ 10 کروڑ روپے میں نیلام نائیجیریا میں کشتی حادثہ، 60 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اسلام آباد کچہری میں نوسربازی کا واقعہ، عدالت میں جعلی اشتہاری ملزم پیش کردیا گیا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مہاجرین کی واپسی کا پختونخوا حکومت
پڑھیں:
افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ:4 افراد جاں بحق
ویب ڈیسک:افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
جرمن جیوفزیکل ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر رکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے افغانستان کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے سبب 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 60 کے قریب زخمی ہیں۔