نعیم حیدر پنجوتھا نے گجرات میں پارٹی رہنما عرفان بٹ کے گھر پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے دھاوے کی شیئر کردی
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے گجرات میں پارٹی رہنما عرفان بٹ کے گھر پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے دھاوے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
نعیم حیدر پنجوتھا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ آپ حالت دیکھیں محافظوں کی ایسے گیٹ توڑ رہے ہیں جیسے نریندر مودی کا گھر ہے۔
ان کاکہناتھا کہ رہنما تحریک انصاف عرفان بٹ این اے 62گجرات کی رہائش گاہ مالک بٹ ہاؤس سرائے عالمگیر پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کا دھاوا، دروازے توڑ کر داخل ہو گئے۔
یادرہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بانی عمران خان کی قیدکے 2سال مکمل ہونے پر آج ملک بھر میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔
شیخ وقاص اکرم 40دن سے مسلسل بغیرچھٹی لئے غیرحاضر ہیں، نشست کو خالی قرار دیا جا سکتا ہے؛سپیکر سردار ایاز صادق
آپ حالت دیکھیں محافظوں کی ایسے گیٹ توڑ رہے ہیں جیسے نریندر مودی کا گھر ہے
رہنما پاکستان تحریک انصاف عرفان بٹ این اے 62 گجرات کی رہائش گاہ مالک بٹ ہاوس سراے عالمگیر پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کا دھاوا۔۔ دروازے توڑ کر داخل ہو گئے۔۔ pic.
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: تحریک انصاف عرفان بٹ
پڑھیں:
سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، سیلاب متاثرین کے لئے خصوصی دعائیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے عمرہ ادا کرنے کے بعد مکہ مکرمہ سے اپنی تصویر شیئر کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شعیب اختر نے بیت اللّٰہ کے سامنے تصویر شیئر کرتے ہوئے عمرہ ادائیگی سے متعلق بتایا۔انہوں نے لکھا کہ الحمداللہ عمرہ ادا کر لیا ہے، اس موقع پر پاکستان اور خاص طور پر سیلاب متاثرین کے لئے خصوصی دعائیں کی ہیں۔
Alhamdolillah performed Umrah. Prayed for our country and for all the people who have been affected by flood. pic.twitter.com/TpkUwRVJvq
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) September 17, 2025
آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
مزید :