تحریک انصاف سندھ کے بڑے رہنما گرفتار،سوشل میڈیا پر ہڑتال کی ویڈیو وائرل کی تھی
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
ٹنڈو الہیار(نیوز ڈیسک)ٹنڈو الہیار میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر نہال لاشاری ایڈووکیٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔اور انصاف ہاؤس کو بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کےضلع صدر نہال لاشاری ایڈووکیٹ کی گرفتاری کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے اور انہیں پولیس موبائل میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، پی ٹی آئی کےضلعی صدر کی گرفتاری کے بعد کارکنان میں بے چینی، انصاف ہاؤس ٹنڈو الہیار کے دروازے بند ہو گئےہیں۔گرفتاری سےقبل نہال لاشاری نے 5 اگست کو عمران خان کی گرفتاری کے دو سال مکمل ہونے پر احتجاج کی کال دی تھی۔ پی ٹی آئی صدر نے تاجروں سے شٹر بند ہڑتال کی کال کرتے ہوئے اپیل والی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے ایم پی اے داؤد خان جتوئی گرفتار
سٹی42:تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ صوبائی اسمبلی داؤد خان جتوئی کو ڈیفنس روڈ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے داؤد خان جتوئی کو حراست میں لیا تاہم گرفتاری کی وجوہات سے متعلق ابھی سرکاری سطح پر تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
داؤد خان جتوئی کے علاوہ تحریک انصاف کے مزید 10 کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار کارکنوں کو مختلف تھانوں میں منتقل کیا گیا ہے، اور ان سے تفتیش جاری ہے۔
ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس