کشمیر کی تحریک آزادی میں 5 اگست سیاہ ترین دن ہی: مشعال ملک
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کی تحریک آزادی میں 5 اگست 2019 سیاہ ترین دن ہے۔کراچی میں مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مزار قائد پر آ کر ہماری روح اورطاقت ملتی ہے، قائداعظم نے زندگی کا ہر لمحہ پاکستان کی آزادی کیلئے وقف کیا، قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا تھا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی میں 5 اگست سیاہ ترین دن ہے، آج کشمیریوں کو معلوم ہے کہ آزادی کی قیمت کیا ہوتی ہے۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں مصرو ف ہے، پاکستان میں را کا نیٹ ورک پھیلا ہوا ہے، بھارت نے جنگ میں بھی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، اللہ نے معرکہ حق میں پاکستان کو فتح عطافرمائی، بھارت نے پہلگام فالز فلیگ آپریشن کا الزام پاکستان پر لگایا اور جنگ چھیڑی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مشعال ملک
پڑھیں:
سکھ برادری کا کینیڈا میں احتجاج ؛ بھارت کے خفیہ نیٹ ورکس کا عالمی سطح پر پردہ چاک
سکھ برادری نے کینیڈا میں احتجاج کرکے بھارت کے خفیہ نیٹ ورکس کا عالمی سطح پر پردہ چاک کردیا۔
ہندوتوا نظریے کے تحت مودی سرکار کی سفاکی و قتل و غارت کے ذریعے خالصتان جدوجہد دبانے کی کوشش میں مصروف عمل ہے۔ خالصتان تحریک کے رہنماؤں کے مطابق بھارت میں سکھ رہنماؤں کے قتل کی عالمی سطح پر سازشیں کی جا رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کینیڈین سرزمین پر بھارتی جاسوسی اور دھونس کی جواب دہی کے لیے سکھ برادری سراپا احتجاج ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مطابق خالصتان تنظیم سِکھز فار جسٹس کا وینکورمیں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔ سِکھز فار جسٹس کا دعویٰ ہے کہ بھارت خالصتان تحریک کو دہشتگرد کہتا ہے جب کہ اصل دہشت گرد نئی دہلی اور بھارتی مشنز میں بیٹھے ہیں۔
بھارتی قونصلیٹ کے باہر تاریخی احتجاج کرنے کے لیے سِکھز فار جسٹس نے میڈیا ایڈوائزری بھی جاری کر دی ہے، جس کے مطابق خالصتان کے حامی بھارتی قونصلیٹ کے باہر تاریخی احتجاج کریں گے۔ 18 ستمبر 2023 کو کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا تھا کہ ہردیپ سنگھ نجرکے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے کردار کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
میڈیا ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بھارتی قونصلیٹ آج بھی خفیہ جاسوس نیٹ ورکس اور نگرانی کے ذریعے خالصتان تحریک کے حامیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ خطرے کی سنگینی پر کینیڈین پولیس نے ہردیب سنگھ نجر کے قتل کے گواہ اندرجیت سنگھ گوسل کو تحفظ کی پیشکش بھی کی۔
سکھ برادری نے اعلان کیا کہ ہردیب سنگھ نجر کا خون سکھ مزاحمت کا نعرہ بن چکا ہے۔ سکھوں کی عالمی جدوجہد انصاف ملنے تک نہیں رکے گی۔ 1984ءسے آج تک بھارت نے سکھ برادری کو ظلم، فریب اور تشدد کے سوا کچھ نہیں دیا۔ بھارت نے سفارت خانوں کو خفیہ کمانڈ سینٹرز میں تبدیل کرکے بیرون ملک سکھوں کو نشانہ بنایا۔
کینیڈا میں ہردیب سنگھ نجر کا قتل بھارت کی سرحد پار دہشت گردی کو بے نقاب کرتا ہے۔ امریکا اور برطانیہ میں سکھ رہنماؤں پر حملے بھارتی ریاستی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں۔ مودی کے ظلم و جارحیت کیخلاف خالصتان تحریک اب عالمی تحریک کا روپ دھار چکی ہے۔