ملک کے 8 ہوائی اڈوں پر جدید انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم فعال
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی زیر نگرانی فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی میں جدید اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے جس کے تحت ملک کے آٹھ بڑے ہوائی اڈوں پر انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم ٹو (آئی بی ایم ایس-II) کامیابی کے ساتھ نافذ کر دیا گیا ہے۔ یہ جدید سسٹم کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر باضابطہ طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساﺅتھ مجاہد اکبر خان نے سسٹم کا افتتاح کیا جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون منتظر مہدی اور ڈائریکٹر آئی بی ایم ایس مصطفی حمید ملک بھی موجود تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق نئے نظام سے بارڈر کنٹرول اور امیگریشن کے عمل میں کارکردگی، شفافیت اور قومی سلامتی کے تحفظ میں نمایاں بہتری آئے گی۔ سسٹم کے تحت اب پاکستانی پاسپورٹس، پروٹیکٹر کلیئرنس اور سرکاری ملازمین کے این او سی کی رئیل ٹائم تصدیق ممکن ہو گئی ہے۔ مزید برآں فیشل ریکگنیشن، فنگر پرنٹس اور انٹرپول ڈیٹا بیس سے منسلک ویری فکیشن کے ذریعے جعلی سفری دستاویزات اور غیر قانونی امیگریشن کی موثر روک تھام ممکن ہوگی۔
ترجمان کے مطابق آئی بی ایم ایس-II سسٹم انسانی اسمگلنگ کے خلاف امیگریشن اسٹاف کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گا جبکہ مسافروں کے سابقہ سفری ریکارڈ کا ڈیٹا اینالیسز رئیل ٹائم پر دستیاب ہوگا۔ اس نظام کے تحت صرف ایکٹیو پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانی شہری ہی بیرون ملک سفر کر سکیں گے۔
ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ نے کہا کہ ایف آئی اے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بارڈر مینجمنٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق استوار کر رہی ہے۔ ایجنسی کی ترجیح مسافروں کو محفوظ، شفاف اور جدید امیگریشن سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ قومی سلامتی، بارڈر کنٹرول اور بین الاقوامی رابطوں کو مضبوط بنایا جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے
پڑھیں:
نئے نظام کے تحت دوسرے روز 4 ہزار سے زائد ای چالان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر ِ قائد میںای چالان نظام کے نفاذ کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کے دوسرے روز کی 24 گھنٹوں پر مشتمل مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس نے مجموعی طور پر 4 ہزار 301 الیکٹرونک چالان جاری کیے۔ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر سب سے زیادہ 2 ہزار 290 چالان کیے گئے جبکہ اوور اسپیڈنگ کے 845، ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کے 655، ریڈ سگنل کی خلاف ورزی پر 306 اوردورانِ ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر 162 چالان جاری ہوئے۔ مزید بتایا گیا کہ رانگ وے پر آنے والے ڈرائیورز کے 33، لین لائن کے غلط استعمال کے 21، غیر قانونی پارکنگ کے 15 اوور لوڈنگ کے 4، ون وے کی خلاف ورزی پر 16، کالے شیشوں کے3، اور اسٹاپ لائن سے آگے گاڑی کھڑی کرنے پر 6 چالان کیے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کے پہلے روز، یعنی ابتدائی 6 گھنٹوں کے دوران ہی 2 ہزار 662 چالان جاری ہوئے تھے، جب کہ دوسرے روز رات 12 بجے تک 4301 ای ٹکٹ مکمل طور پر سسٹم کے ذریعے جاری کیے گئے۔ یہ نظام شہریوں میں قوانین کی پاسداری اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ جدید کیمروں اور ڈیجیٹل انٹگریشن کے ذریعے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کی فوری نشاندہی ممکن ہو گئی ہے۔