قاضی احمد: صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کا نوٹس لیاجائے،مظاہرین
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قاضی احمد(نمائندہ جسارت )حیدرآبادکے صحافی خان محمد ملاح کو منشیات فروش عمران وگن کی جانب سے ملنے والی موت مار دھمکیوں کے خلاف پریس کلب قاضی احمد۔ کی جانب سیصدرعلی حیدر چانڈیو محمد رفیق آرائیں سائل لاکھو راناعبدالغفور عبدالمومن سرائی علی نواز جنید راول وحیدچانڈیو ودیگر کی قیادت میں ھاتھوں میں لکھے پلے کارڈ اٹھا کر احتجاجی مظاھراہ کیاگیااور نعرے بازی کی گئی اس موقع پر انکاکہنا تھاکہ صحافی خان محمد کو منشیات فروشوں کے خلاف کوریج کرنے پر منشیات فروش عمران وگن کی جانب سے مسلسل ملنے والی دھمکیوں کے عمل کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرکیانہیں قانون کے شکنجے میں لاکر صحافیوں کر تحفظ فراہم کیاجائے دوسری صورت میں سندھ بھرمیں احتجاج کی کال دینے پر مجبور ھو جائیں گئے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ریو ڈی جنیرو، منشیات کے خلاف آپریشن میں 64 افراد ہلاک
برازیل میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس آپریشن میں کم ازکم 64 افراد ہلاک ہوگئے، پولیس نے 81 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
برازیلین حکام کے مطابق ریو ڈی جنیرو میں بڑی تعداد میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے منشیات ڈیلرز کے خلاف کارروائی کی، دوران کارروائی بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔
برازیلین حکام کے مطابق آپریشن میں 2500 اہلکاروں نے حصہ لیا، جبکہ بکتر بند گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر بھی شامل تھے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس آپریشن برازیل کی حالیہ تاریخ میں سب سے زیادہ پرتشدد کارروائیوں میں سے ایک تھا، انسانی حقوق کی تنظیموں نے ہلاکتوں پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
گورنر ریو ڈی جنیرو نے اپنے پیغام میں کہا کہ منشیات کے ڈیلرز کے خلاف یہ ریاست کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن تھا۔