کراچی:

سندھ حکومت نے کراچی فش ہاربر پر ماہی گیروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

صوبائی وزیر محمد علی ملکانی کا کہنا ہے کہ ماہی گیروں کو آئین کے مطابق حقوق اور سہولیات فراہم کی جائیں گی، فش ہاربر پر ماہی گیروں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کی چیئرپرسن فاطمہ مجید کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی نے کہا کہ شکار سے لے کر مچھلی مارکیٹ تک انہیں درپیش مشکلات کو ایف سی ایس کے ساتھ بیٹھ کر آئین و قانون کے مطابق حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اس موقع پر سیکریٹری لائیو اسٹاک اینڈ فشریز ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی، ایم ڈی کراچی فشریز ہاربر اتھارٹی زاہد کھمیٹیو، ایف سی ایس اور ہاربر اتھارٹی کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کی چیئرپرسن فاطمہ مجید نے کہا کہ فیسوں میں رعایت دی جائے، جس پر وزیر محمد علی ملکانی نے کہا کہ ایسی رعایت کے لیے آپ یہ معاملہ کراچی فش ہاربر اتھارٹی کے بورڈ میں لائیں جہاں اس پر بحث کے بعد بورڈ کے منظور شدہ قواعد کے مطابق رعایت پر غور کیا جائے گا۔

انہوں نے ہدایت دی کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں اور جلد از جلد مسئلہ حل کیا جائے تاکہ ماہی گیر بھائیوں کو اپنی شکار کی گئی مچھلی مارکیٹ میں لانے میں جو مشکلات ہیں، وہ دور کی جا سکیں۔

محمد علی ملکانی نے کہا کہ ماہی گیر بھائیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنا شکار اور روزگار آسانی سے جاری رکھ سکیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ماہی گیروں نے کہا کہ فش ہاربر کراچی فش

پڑھیں:

قبضہ مافیا کے خلاف کاررروائی کریں‘ محمد فاروق فرحان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251213-01-8

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق فرحان نے جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں ایک پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے حلقہ انتخاب میں جو عظیم پورہ قبرستان ہے اس سے متصل زمین پر لوگ قبضہ کررہے ہیں، شاہراہ بھٹو اور ملیر ندی کا جو پرانا بند ہے، اس کے درمیان جو خالی اسپیس ہے اس کو یا تو یوٹیلائبز کیا جائے یا پھر وہ ندی کے لیے رکھا جائے کیونکہ سیوریج کا ڈسپوزل وہاں موجود ہے، وہاں پر کچھ لوگ جعلی کاغذات بنا کر بڑے دھڑلے کے ساتھ قبضہ کررہے ہیں اور رہائشی سوسائٹی بنارہے ہیں، غریب لوگ کم پیسوں میں جگہ خرید لیتے ہیں۔ فاروق فرحان نے مزید کہا کہ میں پارلیمانی سیکرٹری کی توجہ اس اہم مسئلہ کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں وہ اس مسئلے پر فوری توجہ دیں، قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کریں، اگر وہ چاہیں تو ہمارے ساتھ وہاں چلیں اور وہاں زمین پر جو قبضہ کیا گیا ہے اسے چھڑائیں۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • گالی، الزام اور فتوؤں سے مسائل حل نہیں ہوتے، محراب و منبر کی ذمہ داری پر غور ہونا چاہیے، مولانا طاہر محمود اشرفی
  • ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوامی مسائل کے حل کیلیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، فیصل ممتاز
  • سندھ میں تعلیمی مسائل حل اور فیس میں کمی کی جائے، جعفریہ اسٹوڈنٹس
  • اہل کراچی کے مسائل حل نہ کیے تو شہر خاموش نہیں رہے گا، منعم ظفر کا19دسمبر کوشہر بھر میں دھرنوں کا اعلان
  • نادرا کا لسانی بنیادوں پر امتیازی نوٹس سے متعلق وضاحت، گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد کردیا
  • وزارت مذہبی امور کا نجی حج ٹور آپریٹرز کیلئے شرائط سخت کرنے کا فیصلہ
  • قبضہ مافیا کے خلاف کاررروائی کریں‘ محمد فاروق فرحان
  • بھارت نے 11 پاکستانی ماہی گیر گرفتار کر لیے، کشتی بھی تحویل میں لے لی
  • بھارت نے روزگار کی تلاش میں جانے والے 11 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا
  • قتل ہونے والے زمیندار کے لواحقین سے ذوالفقار مرزا کا اظہار افسوس