لاہور:

پنجاب حکومت نے لاہور رنگ روڈ پر سفر کرنے والی گاڑیوں کی جدید نگرانی کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اس منصوبے کی منظوری صوبائی وزیر تعمیرات و موصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے دے دی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف، چیئرمین پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی فیصل فرید اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔

ملک صہیب احمد بھرتھ کے مطابق کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے رنگ روڈ سے گزرنے والی روزانہ ایک لاکھ پچاس ہزار گاڑیوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ٹریفک مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھی سخت نظر رکھی جائے گی۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے منسلک کیا جائے گا، جس کے تحت اسپیڈ ریڈار، اے آئی کنٹرول کیمرے، ویٹ اسٹیشن اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کی مانیٹرنگ ممکن ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر رنگ روڈ اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں قائم کیا جائے گا، جہاں 42 بڑی اسکرینز اور 20 تجزیاتی اسکرینز نصب کی جائیں گی۔

ملک صہیب احمد بھرتھ کے مطابق منصوبہ 871 ملین روپے کی لاگت سے چار ماہ میں مکمل کیا جائے گا اور یہ سنٹر رنگ روڈ اتھارٹی کے ایچ آر ڈپارٹمنٹ سے آپریشنل ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر رنگ روڈ

پڑھیں:

 وفاقی وزیرداخلہ کا گوجرانوالہ  میں نادرا سنٹر کا دورہ ،شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات کے عمل کا جائزہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا سنٹر گوجرانوالہ کا اچانک دورہ کیا اور شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات کے عمل کا جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ نے شہریوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے اور عملے کو کام تیز رفتاری سے نمٹانے کی ہدایت دی۔ مختلف کاونٹرز کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے محنت سے کام کرنے کی تلقین کی اور انچارج نادرا سنٹر کو شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات دیے۔

شہریوں نے نادرا سنٹر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اب زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑتا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہر شہری وی آئی پی ہے، کام اسی دن مکمل ہونا چاہیے اور دستاویزات مقررہ مدت میں فراہم کی جائیں تاکہ کسی قسم کی تاخیر یا مشکل نہ ہو۔
 
 

بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟

متعلقہ مضامین

  • ای چالان اسی کے پاس جائیگا جس کے نام پر گاڑی رجسٹر ہوگی، وزیر داخلہ سندھ
  • پنجاب حکومت کالاہوررنگ روڈپرکمانڈاینڈکنٹرول سنٹرکےقیام کافیصلہ
  • ای چالان اسی کے پاس جائیگا جس کے نام پر گاڑی رجسٹر ہوگی: وزیرداخلہ سندھ
  • بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟
  • افغان طالبان کو دہلی کنٹرول کررہا ہے، اسلام آباد کی طرف نظر اٹھا کر دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے، خواجہ آصف
  • ناشتہ نہ کرنا صحت کے لیے نقصان دہ، ماہرین نے خطرناک بیماریوں سے خبردار کردیا
  •  وفاقی وزیرداخلہ کا گوجرانوالہ  میں نادرا سنٹر کا دورہ ،شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات کے عمل کا جائزہ
  •  پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا قیام، ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا آغاز
  • تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، 5 لیویز اہلکاروں سمیت 8 زخمی