گزشتہ 3 ماہ کے دوران بیرون ملک دوروں میں کس کس کو تحائف ملے؟ ریکارڈ پبلک کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
گزشتہ تین ماہ کے دوران بیرون ملک دوروں میں کس کو کیا کیا تحائف ملے ؟ وفاقی حکومت نےتوشہ خانہ کا مزید ریکارڈ پبلک کر دیا۔کابینہ ڈویژن نے جولائی تاستمبر 2025کی سہ ماہی کا توشہ خانہ ریکارڈجاری کر دیا جس کے مطا بق صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو تحائف ملے۔ وزیر اعظم تعداد کے اعتبار سے تحائف وصول کرنے والوں میں سر فہرست ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر ریلویز حنیف عباسی، وزیر بجلی اویس لغاری، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سیکرٹری سینیٹ، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیر آئی ٹی شزاہ فاطمہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی کو تحائف ملے۔وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک، سیکرٹری داخلہ خرم آ غا اور ڈپٹی چیف آف پروٹوکول بھی فہرست کاحصہ ہیں۔مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے تحائف میں قیمتی گھڑیاں، ڈیکوریشن پیسز ، پینٹنگ، پرفیوم، شیلڈز، کارپٹ،ٹی سیٹ کےتحائف وصول کیےگئے۔ رائفل، وال کلاک، باول، پین اور ڈائری سمیت دیگر تحائف بھی شامل ہیں۔جولائی تا ستمبر 2025 میں وصول کنندگان نے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے،کابینہ ڈویژن وصول شدہ تحائف کا تخمینہ کروا رہا ہے، اس سے قبل شہباز حکومت2002 سے لیکر جون2025 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرچکی۔ توشہ خانہ کا 1997 سے لیکر 2001 کا ریکارڈ بھی جاری کیا جاچکا ہے۔ ذرائع کے مطا بق کابینہ ڈویژن نے اس سہ ماہی میں تحفہ دینے والی شخصیت کے نام کا کالم نکال دیا ہے جو گزشتہ سہ ماہی میں شامل تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: تحائف ملے توشہ خانہ سہ ماہی
پڑھیں:
’ دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں‘، وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ایس پی عدیل اکبر کے اہلِخانہ سے تعزیت
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اسلام آباد پولیس کے وفات پانے والے افسر ایس پی عدیل اکبر کے اہلِخانہ سے اظہارِ تعزیت کے لیے کامونکی میں ان کی رہائش گاہ پہنچے۔
وزیرِ داخلہ نے ایس پی عدیل اکبر کے والد، بھائی اور دیگر اہلِخانہ سے ملاقات کی اور گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیں: خود کشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ اور چھٹی کی درخواست منظر عام پر
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ ایس پی عدیل اکبر اسلام آباد پولیس کا قیمتی اثاثہ تھے۔ وہ انتہائی قابل، محنتی اور فرض شناس افسر تھے جن کی ناگہانی وفات سے انہیں دلی صدمہ پہنچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، اور ہمیشہ آپ کے ساتھ رہیں گے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی خودکشی،’ آخری کال ریکارڈ چیک کرنا چاہیے‘
وزیرِ داخلہ کے ہمراہ ڈی آئی جی عتیق طاہر، ڈی آئی جی جواد طارق اور ڈی آئی جی ہارون جوئیہ سمیت اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایس پی عدیل اکبر ڈی آئی جی عتیق طاہر، ڈی آئی جی جواد طارق کامونکی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی