پنجاب، ترقیاتی منصوبوں کیلئے 36 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
لاہور:
پنجاب کی صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 36 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔
ترجمان پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف کی زیرصدارت صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 39 ویں اجلاس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 36 ارب روپے کے فنڈز منظور دے دی گئی ہے۔
اجلاس میں پوٹھوہار ریجن میں زراعت کے فروغ کے لیے 7ارب 30 کروڑ، مری میں کشمیر بازار کو وسعت دینے کے لیے دو ارب 70 کروڑ اور نارووال شکر گڑھ سے کوٹ نائینان گرلز ڈگری کالج تک سڑک کی تعمیر و مرمت کے لیے ایک ارب 14 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔
صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام کے تحت واٹر اینڈ سینیٹیشن سہولیات کی فراہمی کے پروگرام کے لیے 7ارب، ساہیوال کے نارتھ زون میں واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کی بہتری کے لیے 12 ارب 94 کروڑ، ساہیوال کے ساؤتھ زون میں سیورج سسٹم کی بہتری کے لیے 4ارب 49 کروڑ اور ضلع ساہیوال میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے 41 کروڑ کے فنڈز منظور کیے۔
اسی طرح فیصل آباد کے ماس ٹرانزٹ سسٹم کے سیڈ منی کی فراہمی کے منصوبے کو حتمی منظوری کے لیے سی ڈبلیو پی کو بھیجنے کی بھی منظوری دی گئی، چیف منسٹر پنجاب ہائی پاور ٹریکٹر پروگرام 26-2025 کے پوزیشن پیپر کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ریمپنگ کراپ رپورٹنگ سروسز فار تحصیل لیول ٹیسٹیمیٹس اورڈیولپمنٹ آف کراپڈ لینڈ فورکاسٹ انفارمیشن سسٹم اور جنوبی پنجاب میں کھجور کے باغات کی پروموشن کے پروگرام کے پوزیشن پیپر کی منظوری دی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی منظوری کے فنڈز کے لیے
پڑھیں:
اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔
لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔
چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔