بلوچستان: دہشتگردوں کی بارڈر کراس کرنے کی کوشش ناکام، 47 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی بارڈر کراس کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 47 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مزید 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی بلوچستان کے علاقے سمبازا میں کی گئی، جہاں دہشتگردوں کی بڑی تعداد بارڈر کراس کرنے کی کوشش کررہی تھی۔ مارے گئے دہشتگردوں میں زیادہ تر افغان باشندے شامل تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بارڈر پر ہونے والی اس کارروائی کے نتیجے میں ان ہلاک دہشتگردوں کی زیادہ تر لاشیں افغانستان کی طرف گریں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 15 دن گزرنے کے باوجود افغانستان سے کوئی بھی شخص ان دہشتگردوں کی لاشیں اٹھانے نہ آیا۔ اس دوران یہ لاشیں افغانستان کی حدود میں کھلے آسمان تلے گلتی سڑتی رہیں اور گوشت خور جانوروں کی بھوک بھی مٹاتی رہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بالآخر 25 اگست کو افغان حکام کے ساتھ بارڈر پر جرگہ ہونے کے بعد ان لاشوں کو گدھوں پر لاد کر افغانستان کی طرف منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قلات: سیکیورٹی فورسز نے مزید 4 دہشتگرد ہلاک کردیے، کل تعداد 8 ہوگئی
سیکیورٹی اور انٹیلیجنس اداروں کے مطابق فتنہ الخوارج کی اس بڑی تعداد کو کسی بھی ممکنہ دہشتگردانہ کارروائی سے قبل ہی ہلاک کر دینا پاکستان کی فورسز اور اداروں کی ایک بڑی کامیابی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افغان شہری بلوچستان دہشتگرد ہلاک دہشتگردی سیکیورٹی ذرائع وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغان شہری بلوچستان دہشتگرد ہلاک دہشتگردی سیکیورٹی ذرائع وی نیوز دہشتگردوں کی
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائی، 31 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 الگ کارروائیوں میں 31 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز نے بنوں اور لکی مروت میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے: قوم کا اتحاد دشمن کی شکست کی ضمانت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
پہلی کارروائی لکی مروت میں کی گئی جہاں سیکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی بنوں میں عمل میں لائی گئی جہاں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں