برطانیہ میں تربیتی پرواز کے دوران ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
لندن: برطانیہ کے جزیرے آئل آف وائٹ میں تربیتی پرواز کے دوران ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 3 افراد موقع پر ہی ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر سینڈاؤن ایئرپورٹ سے صبح 9 بجے تربیتی مشق کے لیے روانہ ہوا تھا۔ فلائٹ آپریٹر "نارتھمبریا ہیلی کاپٹرز" نے تصدیق کی ہے کہ پرواز میں 4 افراد سوار تھے جن میں پائلٹ بھی شامل تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پرواز کے صرف 24 منٹ بعد ہی شینکلن کے علاقے میں سڑک کے قریب کھیت میں گرنے کی اطلاع ملی۔ ریسکیو ادارے فوری طور پر جائے حادثہ پہنچے، علاقے کو گھیرے میں لے کر قریبی سڑک کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا۔
ابتدائی طور پر ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ برطانیہ کی ائیر ایکسیڈنٹس انویسٹی گیشن برانچ (AAIB) نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور شواہد اکٹھے کرنے کے لیے ماہرین کو جائے حادثہ پر بھیج دیا ہے۔
زخمی مسافر کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔