پاکستان نے بھارتی حاضر سروس فوجی افسر کو پشاور سے گرفتار کرلیا، جاسوسی نیٹ ورک بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
پاکستان کی سکیورٹی ایجنسیوں نے ایک بڑی کارروائی کے دوران بھارتی فوج کے حاضر سروس افسر میجر دل بہار سنگھ کو پشاور کے مضافات سے گرفتار کر لیا۔
خفیہ اطلاعات کے مطابق میجر دل بہار سنگھ ’داؤد شاہ‘ کے نام سے مسجد کے امام کے روپ میں سرگرم تھا اور پاکستان میں جاسوسی و تخریب کاری کے نیٹ ورک کا حصہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی: انسانی اسمگلنگ میں بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف
ذرائع کے مطابق پاکستانی خفیہ اداروں نے کئی ہفتوں تک انتہائی باریک بینی سے نگرانی کی اور فجر کی نماز کے دوران خفیہ آپریشن میں ملزم کو گرفتار کیا۔
کارروائی اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی کا واضح ثبوت ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ میجر دل بہار سنگھ حساس فوجی و انٹیلی جنس معلومات اکٹھی کرنے کے ساتھ ساتھ فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کے مشن پر مامور تھا، تاکہ پاکستان کو اندرونی انتشار اور بدامنی کا شکار بنایا جا سکے۔
حکام کے مطابق یہ بھارت کی ایک بڑی اسٹریٹجک پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہندوستان کی خارجہ اور سفارتی پالیسی ناکام ہی نہیں، تباہ ہوچکی ہیں، بھارتی دفاعی تجزیہ کار کا اعتراف
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان متعدد بھارتی ایجنٹوں کو گرفتار کرچکا ہے۔ سب سے نمایاں مثال کلبھوشن یادیو کی ہے، جسے مارچ 2016 میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔
کلبھوشن یادیو بھارتی بحریہ کا سابق افسر تھا جس پر جاسوسی اور تخریب کاری کے الزامات ثابت ہوئے۔ اس سے قبل رویندر کشک اور سربجیت سنگھ جیسے بھارتی ایجنٹ بھی پاکستان میں پکڑے جا چکے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ میجر دل بہار سنگھ کی گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت اب اپنے حاضر سروس اہلکاروں کو بھی پاکستان میں خفیہ مشنز پر بھیج رہا ہے۔
یہ اقدام نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ بھارت کے ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہونے کو بھی بے نقاب کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی ایجنٹ بھارتی فوج میجر میجر دل بہار سنگھ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی ایجنٹ بھارتی فوج میجر دل بہار سنگھ میجر دل بہار سنگھ
پڑھیں:
ای سی ایل کیس: ایمان مزاری غیر حاضر، کیس منتقل کرنے کی استدعا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کی مگر مرکزی وکیل ایمان مزاری حاضر نہ ہوئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی جگہ معاون وکیل ایمل خان مندوخیل عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ چونکہ ایمان مزاری نے عدالت کے حوالے سے ایک شکایت دائر کر رکھی ہے، اس لیے یہ کیس کسی دوسرے بینچ کو منتقل کر دیا جائے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ کہاں لکھا ہوا ہے کہ کیس ٹرانسفر کیا جائے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ پچھلی سماعت میں اس عدالت میں کچھ معاملات ہوئے تھے، چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ہوا تھا اس کورٹ میں ؟ یہاں لا افسران کھڑے ہیں کیا ہوا تھا یہاں پر؟
لاہور؛ ایشیا کپ کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4بکیے گرفتار
انہوں نے کہا کہ وکیل کی غیر حاضری کا کوئی مناسب جواز پیش نہیں کیا گیا، عدالت نے معاون وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔