آبادی کے لحاظ سے پاکستان موسمی تغیرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے،رضوان سعید شیخ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جن کا ماحولیاتی آلودگی میں حصہ نہایت کم ہے، تاہم آبادی کے لحاظ سے پاکستان موسمی تغیرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔
اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ کی فلاحی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی آج پوری دنیا کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔قدرتی آفات اور ان سے ہونے والے نقصانات نے پاکستان کے ترقیاتی عمل اور پھیلائو کی رفتار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔
سفیر پاکستان نے ہیلپنگ ہینڈ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے لگ بھگ ڈیڑھ ارب 50 لاکھ ڈالرکے عطیات دینے کے اعلان کو سراہا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ریلیف کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے عمل میں بھی پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کی ضرورت رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستانی کمیونٹی اور مخیر حضرات نے فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے، اور حالیہ سیلابی آفات کے دوران بھی ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
رضوان سعید شیخ نے امریکی پاکستانیوں سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے مزید تعاون کی اپیل بھی کی ہے ۔
پاکستان اور بھارت کو درپیش مشترکہ ماحولیاتی چیلنجز پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخاصمت کے بجائے مکالمہ اور تعاون ہی مسائل کا حل ہے۔
اس موقع پر ہیلپنگ ہینڈ کے صدر محسن انصاری نے تنظیم کی فلاحی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ہیلپنگ ہینڈ اس وقت دنیا کے 80 ممالک میں کام کر رہی ہے اور پاکستان کے لیے اس کا سالانہ بجٹ بارہ ملین ڈالر سے بڑھا کر سترہ ملین ڈالر تک کیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہیلپنگ ہینڈ نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔