مظفرآباد: شہری آبادی میں گھسنے والا تیندوا 2 روز بعد قابو کر لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں شہری آبادی میں گھس آنے والا تیندوا بالآخر 2 روز کی کوششوں کے بعد پکڑ لیا گیا۔
سوموار کے روز تیندوے کے اچانک شہر میں داخل ہونے سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق تیندوا سب سے پہلے پوش علاقے سینٹر پلیٹ میں واقع جناح ڈینٹل اسپتال کے احاطے میں دیکھا گیا، جس کے بعد وہ مختلف مقامات پر نمودار ہوتا رہا۔
مزید پڑھیں: تیندوا شہری آبادی میں داخل، مظفرآباد میں خوف و ہراس
اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو 1122 اور محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور فوری سرچ آپریشن شروع کیا۔ تیندوا بار بار ریسکیو ٹیموں کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوتا رہا جس سے شہریوں میں مزید بے چینی پیدا ہوئی۔
2 روز تک جاری سرچ آپریشن میں پولیس اور وائلڈ لائف اہلکاروں کے ساتھ مقامی رضاکار بھی شریک رہے۔ حکام کے مطابق تیندوے کو بالآخر بحفاظت قابو کر لیا گیا تاکہ کسی بڑے حادثے کا خدشہ نہ رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تیندوا ریسکیو 1122 محکمہ وائلڈ لائف مظفرآباد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تیندوا ریسکیو 1122 محکمہ وائلڈ لائف
پڑھیں:
کراچی ملک کی لائف لائن ہے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے کھنڈر بنادیا، منعم ظفر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: جماعت اسلامی کے امیر کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی پورے ملک کی لائف لائن ہے لیکن اسے جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی نااہلی اور کرپشن نے شہر کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا ہے، سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، پانی ناپید ہے، سیوریج کا نظام درہم برہم اور انفراسٹرکچر تباہ حال ہے۔
انہوں نے کہا کہ ای چالان کے نام پر شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے اور صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں ساڑھے چھ کروڑ روپے کے چالان کیے گئے، وفاقی و صوبائی حکومتوں نے مل کر کراچی کو تباہ کیا ہے جبکہ سندھ حکومت نے شہر کے ترقیاتی فنڈز اور 2010 تا 2025 کے دوران کراچی کے حصے کے 3 ہزار 360 ارب روپے ہڑپ کیے۔
انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر سیس کے نام پر ایک ہزار ارب روپے وصول کیے گئے مگر شہر کی تعمیر پر خرچ نہیں کیے گئے، جماعت اسلامی اقامتِ دین، عدل کے قیام اور ظلم کے نظام کے خاتمے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جو عوام کے حق کی جدوجہد کر رہی ہے اور اختیارات و وسائل نہ ہونے کے باوجود گزشتہ دو سال میں 171 سے زائد پارک بحال، 43 سرکاری اسکولوں کی تعمیرِ نو، ایک لاکھ سے زائد اسٹریٹ لائٹس نصب اور 6 لاکھ افراد تک پانی پہنچایا۔
امیر کراچی نے کہا کہ لیاری میں قائم ہونے والی 200 عوامی کمیٹیاں محلے اور گلی کی سطح پر عوامی خدمت کریں گی، صفائی ستھرائی کی بہتری، قانون شکنی کی روک تھام اور منشیات کے خاتمے میں کردار ادا کریں گی۔
انہوں نے شرکاء کو جماعت اسلامی کے اجتماعِ عام لاہور میں شرکت کی دعوت دی، جو 21، 22 اور 23 نومبر کو منارِ پاکستان لاہور میں ہوگا، اجتماع عام کا پیغام ہے بدل دو نظام کو اور پورے ملک سے نوجوان، خواتین، بچے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد اس میں شریک ہوں گے۔
نائب امیر ضلع جنوبی سفیان دلاور نے کہا کہ جماعت اسلامی ظلم کے مقابلے میں عدل و انصاف کے قیام کی جدوجہد کر رہی ہے، لیاری کے عوام بجلی، پانی، سڑکوں اور منشیات جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہیں مگر حکمرانوں نے عوامی مسائل سے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے، جماعت اسلامی خدمت، امانت اور دیانت کی علامت ہے اور کراچی کے عوام کے چہروں پر مسکراہٹ لوٹانا ہمارا مشن ہے۔