روہت شرما کی اسپتال آمد، شائقین میں صحت کو لے کر تشویش بڑھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
ممبئی (اسپورٹس ڈیسک) بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے گزشتہ روز کوکیلابین اسپتال جانے پر شائقین میں ان کی صحت سے متعلق تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں روہت شرما کو اسپتال میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ میڈیا نمائندوں کے سوالات کا جواب دیے بغیر تیزی سے اندر چلے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے اسپتال جانے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آئی، تاہم مداحوں کی بے چینی اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کہ روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں طویل وقفے کے بعد واپسی کرنے والے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by F I L M Y G Y A N (@filmygyan)
یاد رہے کہ روہت نے بھارت کے لیے آخری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کی تھی، جبکہ ان کا حالیہ میچ رواں سال آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرتے ہوئے کھیلا گیا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: روہت شرما
پڑھیں:
آئی سی سی نے میچ ریفری کو ہٹانے کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانےکی پاکستان کی درخواست مسترد کر دی۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ رات پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس متعلق بتادیا تھا۔
ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کا یہ مؤقف مسترد کیا کہ میچ ریفری نے بھارتی ٹیم کے کہنے پر ایسا کیا۔
بھارتی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے مطابق گراؤنڈ میں موجود رکن ایشین کرکٹ کونسل نے پائیکرافٹ کو ہینڈ شیک نہ کرنے سے متعلق کہا تھا۔
اس سے قبل پاکستان نے ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری پائی کرافٹ کو ایشیاء کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ 15 ستمبر کو پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیاء کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Post Views: 6