کراچی، جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے شخص جاں بحق، بھائی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ سپرمارکیٹ کے قریب جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔
لاش اور زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
چھیپا ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ سراج کے نام سے ہوئی ہے جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا جس میں تیز دھار آلے سے حملہ کیا گیا۔
سراج کا بھائی جمعہ خان بھی حملے میں زخمی ہوا جسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بلیدہ سے پکنک پر جانیوالے 4 افرادلاپتہ، لاشیں برآمد،اسپتال منتقل
تربت:(نمائندہ خصوصی) بلیدہ سے پکنک پر جانیوالے 4 افراد کی لاشیں برآمد۔بلوچستان کے شہر تربت کے نواحی علاقے بلیدہ سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق بلیدہ کے پہاڑی علاقے جاڑین سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
لاشیں قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔چاروں نوجوان مقامی بتائے جاتے ہیں جو 5 روز قبل قریبی پہاڑی علاقے میں پکنک منانے گئے تھے اور لاپتہ ہو گئے تھے جن کی تلاش جاری تھی۔واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔