میرپورخاص، شدید بارش، چھت گرنے سے 6 افراد زخمی، ایک نوجوان ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
میرپورخاص:
میرپورخاص میں گزشتہ دو روز سے جاری بارش نے تباہی مچا دی، شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ مختلف حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کھان پولیس کی حدود میں واقع گاؤں بوڑو خاصخیلی میں بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں چار معصوم بچوں سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال میرپورخاص منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
ادھر علاقے میں 30 سالہ نوجوان علی نواز برساتی پانی میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا۔ مقامی افراد کے مطابق نوجوان کا تعلق بھی گاؤں بوڑو خاصخیلی سے تھا۔
کل شام 4 بجے سے شروع ہونے والی مسلسل بارش کے باعث میرپورخاص کے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جبکہ مرکزی سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہو چکا ہے، جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔
پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث اسکول جانے والے بچوں، مریضوں اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اڑنگ کیل کے جنگل میں ریچھ کا حملہ، 1 شخص شدید زخمی
—فائل فوٹوآزاد کشمیر کی وادیٔ نیلم کے سیاحتی مقام اڑنگ کیل کے جنگل میں ریچھ نے مقامی شخص پر حملہ کرکے اسے زخمی کر دیا۔
ایس ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 کے مطابق ریچھ نے مقامی شخص پر حملہ اس وقت کیا جب وہ اڑنگ کیل کے جنگل میں موجود تھا۔
سوشل ورکر ایس ٹوڈشے نے کہا ہے کہ لوکل اتھارٹیز گلوکارہ قرۃ العین بلوچ پر ریچھ کے حملے کے واقعے کو لاپروائی قرار دے رہی ہیں، اس واقعے کو لا پروائی قرار دینا اور ہرزہ سرائی افسوسناک ہے۔
ریچھ کے حملے میں مقامی شخص شدید زخمی ہوا جس کو فوری طورپر طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال کیل منتقل کیا گیا ہے۔
ریچھ کے حملے کے بعد حفاظتی انتظامات کے تحت وائلڈ لائف ٹیموں کو طلب کر لیا گیا ہے۔