محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے، پہلے سے سیلاب زدہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ کے کئی اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، حیدرآباد، دادو اور کراچی کے نشیبی اور ساحلی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔ حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب: پنجاب میں چاول کی فصل کس قدر متاثر ہوئی؟

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور سندھ کے پہلے سے سیلاب زدہ علاقوں میں نئی بارشوں کے بعد صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ ڈیرہ غازی خان، اس سے ملحقہ مشرقی و جنوبی بلوچستان اور کیرتھر کے پہاڑی سلسلے، خصوصاً دادو اور گردونواح کے مقامی و برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بھی موجود ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں، آندھی اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ کمزور انفرا اسٹرکچر، جیسے کچے مکانات، دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں اور سولر پینل وغیرہ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تباہ کن بارشیں اور سیلاب، اقوام متحدہ کا پاکستان میں غذائی بحران اور مہنگائی کا انتباہ

مسافروں اور سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دورانِ سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، موسمی حالات کے مطابق اپنا سفر منظم کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں۔

اس دوران شمال مشر قی پنجاب، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بارشیں بلوچستان پاکستان پنجاب خیبرپختونخوا سندھ سیلاب کشمیر محکمہ موسمیات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان پاکستان خیبرپختونخوا سیلاب محکمہ موسمیات محکمہ موسمیات کے دوران

پڑھیں:

کراچی میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہلکے سیاہ بادلوں کاراج ہے، سمندری ہوائیں بحال ہوچکی ہیں جبکہ شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے سے رم جھم کا سلسلہ جاری ہے، کلفٹن، ملیر، لانڈھی، گلشن حدید سمیت اطراف کے علاقوں میں رم جھم ہوئی۔ اس کے علاوہ سائٹ ایریا، گولیمار، گارڈن اور اطراف میں بھی رم جھم ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے، جنوب مغرب سے ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں، شہرمیں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے.واضح رہے کہ گزشتہ روز شدید بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کیا تھا، جس میں بڑے شہروں کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا گیا تھا۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب کہا گیا تھا کہ مون سون بارشوں کا 11واں اسپیل آج سے شروع ہوگا، جو 19 ستمبر تک جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات کی بارشوں کے 11ویں سپیل کی پیش گوئی
  • مزید بارشوں کی پیشگوئی، پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل جاری
  • عوام تیاری کرلیں: ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے والی ہے
  • مون سون بارشوں کے 11 ویں سپیل کا آغاز، ایبٹ آباد اور دیگر علاقوں میں طوفانی بارش
  • کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں میں ڈینگی کی شدید وبا پھیلنے کا خطرہ
  • کراچی میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان
  • آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے کن علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
  • محکمہ موسمیات نے آج رات سے 19 ستمبر تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی
  • کراچی میں آج ہلکی بارش کا امکان
  • آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا