امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (FAA) کا اعلیٰ سطحی وفد آج پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) ہیڈکوارٹرز کراچی میں اپنے باضابطہ اجلاس کے ساتھ مصروفیات کا آغاز کر گیا۔

امریکی وفد میں ایف اے اے کے 5 سینئر عہدیداران کے ساتھ امریکی سفارتخانے کے 2 نمائندے بھی شامل ہیں۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ندیر شفیع ڈار نے کی اور وفد کو تنظیم کے ڈھانچے، مینڈیٹ اور آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ترجمان کے مطابق ایف اے اے ٹیم پورے ہفتے پی سی اے اے کے متعلقہ محکموں اور افسران سے تفصیلی ملاقاتیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں جرمن قونصل خانہ غیر یورپی شہریوں کے لیے کیوں بند ہوا؟

اس دوران وہ ریگولیٹری اور آپریشنل دستاویزات کی جانچ، موجودہ نظام کا جائزہ، متعلقہ عملے کے انٹرویوز، اور قانونی و ریگولیٹری فریم ورک پر مشاورت کریں گے تاکہ انہیں عالمی معیار کے مطابق پرکھا جا سکے۔

یہ مشاورتی اور جائزہ اجلاس جمعے تک جاری رہیں گے، جس کے بعد ایف اے اے وفد امریکہ روانہ ہوگا۔ وفد اپنی مشاورت اور جائزے کی روشنی میں ایک جامع رپورٹ تیار کرے گا جو بعد ازاں متعلقہ حکام کو جمع کرائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایوی ایشن اتھارٹی شہری ہوابازی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایوی ایشن اتھارٹی شہری ہوابازی ایوی ایشن اتھارٹی

پڑھیں:

  ایف بی آر کو جولائی تا اکتوبر 270 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا

اسلام آباد(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران 270 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے، ادارہ مقررہ ہدف کے مقابلے میں مطلوبہ ٹیکس ریونیو حاصل نہیں کر سکا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر جولائی سے اکتوبر کے دوران 3 ہزار 840 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کر سکا جبکہ اسی مدت کے لیے 4 ہزار 109 ارب روپے کا ہدف مقرر تھا۔ذرائع کے مطابق ادارے نے اس عرصے میں 205 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے، صرف اکتوبر 2025 میں ایف بی آر کو 70 ارب روپے سے زائد شارٹ فال کا سامنا رہا، ماہ اکتوبر کے دوران 955 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا جبکہ 1026 ارب روپے کا ہدف مقرر تھا۔ٹیکس وصولیوں کی تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس کی مد میں 438 ارب روپے حاصل کیے گئے، سیلز ٹیکس کی مد میں 345 ارب روپے وصول ہوئے جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی مد میں 70 ارب روپے جمع ہوئے، اسی طرح کسٹمز ڈیوٹی سے 107 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا گیا۔ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کسٹمز ڈیوٹی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سمیت تمام شعبوں میں ریونیو مقررہ اہداف سے کم رہا۔ 

متعلقہ مضامین

  • امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی قریب، ایف اے اے کا نیا آڈٹ جنوری میں متوقع
  •   ایف بی آر کو جولائی تا اکتوبر 270 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا
  • امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی میں بڑی پیشرفت
  • بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
  • گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
  • قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
  • پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی پر اہم پیشرفت
  • سندھ بلڈنگ، صدر ٹاؤن میں غیر قانونی عمارتوں کی تعمیرات، حکام بے پروا
  • لاڑکانہ: سندھ بار ایسوسی ایشن کے رہنما ایڈووکیٹ اطہر سولنگی کی امیر صوبہ کاشف سعید شیخ سے وفد کے ساتھ ملاقات ، ایڈووکیٹ نادر علی کھوسو ، قاری ابوزبیر جکھرو بھی موجودہیں
  • سینئر صحافی کے جاں بحق ہونے کا معاملہ‘اہلیہ متعلقہ اتھارٹی اوروفاق پرہرجانے کادعویٰ